-بھارت ایکسپریس
IND VS AUS, 1st Test Day 2: کپتان روہت شرما (120)، رویندرجڈیجہ (ناٹ آؤٹ 66 رن) اوراکشرپٹیل (ناٹ آؤٹ 52 رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کے روز پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا کے خلاف 114 اووروں میں 321/7 رن بنائے، جس سے ہندوستان کو 144 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ٹاڈ مرفی نے پانچ وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ ناتھن لیون اور پیٹ کمنس نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کیا۔ تیسرے سیشن میں 226/5 سے آگے کھیلتے ہوئے ہندوستان کو جلد ہی دو جھٹکے لگے، جس میں پہلے ہی اوورمیں کپتان روہت شرما (120 رن) بناکر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد ڈیبیو کر رہے کے ایس بھرت (8) کوٹاڈ مرفی نے ایل بی ڈبلیو کرکے اپنا شکار بنایا۔
رویندرجڈیجہ-اکشرپٹیل ناٹ آؤٹ لوٹے
نویں نمبر پرآئے اکشر پٹیل نے رویندر جڈیجہ کا اچھا ساتھ دیا۔ اس درمیان، دونوں نے ٹرننگ پچ پرآسٹریلیائی گیند بازوں کا جم کرسامنا کیا اورڈٹ کربلے بازی کرتے ہوئے کچھ شاندار شاٹ لگائے۔ وہیں دونوں کو آسٹریلیا کی خراب فیلڈنگ کے سبب جیون دان بھی ملا۔ اس کے بعد آسٹریلیا پر 144 رنوں کی سبقت بنانے کے لئے دونوں نے اپنی اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی اور آخرتک جڈیجہ 66 اوراکشرپٹیل 52 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستانی ٹیم نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 114 اوور میں 321/7 رن بنائے۔
روہت شرما نے لگائی 9ویں ٹسٹ سنچری
ناگپورکے پاس بنسوڑ میں پیدا ہوئے روہت شرما نے جمعرات کی صبح طوفانی آغازکرتے ہوئے 66 گیندوں میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔ ان کے باقی 50 رن 105 گیند کھیلنے کے بعد بنے۔ اس سے پہلےانہوں نے جنوری میں اندورمیں نیوزی لینڈ کے خلاف تقریباً 3 سالوں میں اپنی پہلی ونڈے سنچری لگائی تھی، تاہم ہندوستان کے کپتان کے لئے یہ ٹسٹ سنچری کافی اچھے وقت میں آئی ہے، کیونکہ یہ اس پچ پر مشکل حالات میں آئی ہے۔
آسٹریلیا کی اننگ 177 رنوں پر سمٹی
کنگاروؤں کی پہلی اننگ محض 177 رنوں پرسمٹ گئی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیائی ٹیم کے بلے بازہندوستانی گیند بازوں کے آگے بے بس نظرآئے۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے رویندر جڈیجہ نے 47 رنوں پر 5 وکٹ اورآف اسپنرآراشون نے 42 رنوں کے عوض 3 وکٹ حاصل کئے۔
-بھارت ایکسپریس
بھینس کے گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات مالی سال 24 کی اسی مدت…
پی ایس ایس کے تحت مختص فنڈ کا مقصد کسانوں کی مدد کے لیے استعمال…
پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…
ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…
ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…
حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…