قومی

PM Modi inaugurates Mumbai campus of Dawoodi Bohra institute: وزیراعظم مودی نے بوہرا سماج کی تعریف کے پل باندھے، سماج کو بتایا اپنا خاندان

PM Modi In Dawoodi Bohra Community Program: وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ (10 فروری) کو الجامعیۃ الصیفیہ عربی اکادمی کے ممبئی کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے داؤدی بوہرا طبقے کے پروگرام کو خطاب بھی کیا۔ وزیراعظم مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی فیملی کا رکن ہوں۔ میری ایک شکایت ہے کہ آپ نے بار بار جناب وزیر اعظم کہا ہے، میں آپ کے خاندان کا رکن ہوں، نہ میں وزیراعلیٰ ہوں اورنہ وزیراعظم ہوں۔ میں 4 نسلوں سے بوہرا سماج سے وابستہ ہوں۔

وزیراعظم نریندرمودی نے مزید کہا کہ الجمعیۃ الصیفیہ عربی اکادمی کیمپس کا دورہ کرنا میرے اپنے خاندان کا دورہ کرنے جیسا ہے۔ یہ میری فیملی ہے اورمیں گھر پرہوں۔ میرے پاس جو خوش قسمتی ہے، وہ شاید بہت کم لوگوں کو ملی ہے۔ سبھی 4 نسلوں نے میرے گھرکا دورہ کیا ہے۔

داؤدی بوہرا سماج کی تعریف کی

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ کسی طبقہ، سماج یا تنظیم کی پہچان اس بات سے ہوتی ہے کہ وقت کے مطابق وہ اپنی مطابقت کو کتنا قائم رکھتا ہے۔ وقت کے ساتھ تبدیلی اورترقی کی اس کسوٹی پر داؤدی بوہرا طبقے نے ہمیشہ خود کو ثابت کیا ہے۔ آج الجامعیۃ الصیفیہ جیسے اہم تعلیمی ادارے کی توسیع اسی کی جیتی جاگتی مثال ہے۔

مجھے ہرجگہ پیار ملتا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم مودی نے داؤدی بوہرا طبقے سے اپنے گہرے رشتے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ داؤدی بوہرا طبقہ سے میرا ناطہ پرانا ہی نہیں بلکہ کسی سے پوشیدہ بھی نہیں ہے۔ اپنے ایک سفر کے دوران، میں نے سیدنا صاحب کو 98 سال کی عمر میں 800 سے زیادہ طلبا کو پڑھاتے ہوئے دیکھا۔ وہ منظرمجھے آج تک ترغیب دیتا ہے۔ میں ملک ہی نہیں، بیرون ملک میں بھی کہیں جاتا ہوں، میرے بوہرا بھائی-بہن مجھ سے ملنے ضرورآتے ہیں۔ وہ چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ ہوں، کسی بھی ملک میں کیوں نہ ہوں، ان کے دلوں میں ہندوستان کی فکراور ہندوستان کے لئے محبت ہمیشہ دکھائی دیتی ہے۔

 

ہمیں تعلیم کے معیار کو واپس لانا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی مجھے سید محمد برہان الدین صاحب سے بات چیت کرنے کا موقع ملا، ان کی سرگرمی اور تعاون نے مجھے ہمیشہ توانائی سے لبریز کیا۔ میرے گجرات سے دہلی آنے کے بعد بھی وہ مجھ پر پیار برساتے  رہے۔ تعلیم کے میدان میں ہندوستان کبھی نالندہ اور تکشیلا جیسی یونیورسٹیوں اورسینٹرل یونیورسٹیوں کا مرکز ہوا کرتا تھا۔ وری دنیا سے لوگ یہاں سیکھنے اور پڑھنے آتے تھے۔ اگر ہمیں ہندوستان کے فخر کو واپس لانا ہے تو ہمیں تعلیم کے اس فخر اور وقار کو واپس لانا ہوگا۔

واضح رہے کہ اپنے مہاراشٹر دورہ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے آج (10 فروری) کو ممبئی میں وندے بھارت کی دو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ایک ماہ سے بھی کم وقت میں مہاراشٹر کا یہ ان کا دوسرا دورہ ہے۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس بھی موجود تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

13 seconds ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

7 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

19 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

46 minutes ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

1 hour ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

1 hour ago