قومی

TMC Leader Mukul Roy Supreme Court Relief: مکل رائے کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت؛ ہائی کورٹ کے نااہلی والے فیصلے پر روک، اسپیکر اور سوویندو ادھیکاری کو نوٹس

ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر مکل رائے کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے کولکاتا ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر روک لگا دی ہے، جس کے تحت مکل رائے کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔ یہ عرضی مکل رائے کے بیٹے شبھرانشو رائے کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت اور جسٹس جوی مالیا باگچی پر مشتمل بنچ نے اسپیکر، سوویندو ادھیکاری سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر اگلی سماعت چھ ہفتوں بعد کی جائے گی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریہ کانت نے ریمارکس دیے کہ اسپیکر نے مکل رائے کو مجرم قرار نہیں دیا تھا، بلکہ ان کے طرزِ عمل کو مجرمانہ نوعیت کا بتایا تھا۔ وہیں اس عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے سینئر وکیل گورو اگروال نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے کی مخالفت کی۔ انہوں نے دلیل دی کہ مکل رائے اس وقت اسپتال میں ہیں اور انہوں نے بطور رکنِ اسمبلی انتخاب لڑا تھا، اس لیے عدالت کو اس پہلو کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔

کولکاتا ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ مکل رائے نے 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، لیکن بعد میں ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے باعث وہ اپنی رکنیت کھو بیٹھے ہیں۔ ہائی کورٹ نے اسپیکر بمل بنرجی کے اس فیصلے کو بھی منسوخ کر دیا تھا، جس میں انہوں نے مکل رائے کو نااہل قرار دینے یا انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔

مکل رائے کی تقرری پر تنازع

بی جے پی کے رکنِ اسمبلی امبیکا رائے نے مکل رائے کی پی اے سی کے چیئرمین کے طور پر تقرری کے خلاف عرضی دائر کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ روایتی طور پر اپوزیشن کے لیے مخصوص ہوتا ہے اور ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد مکل رائے کو بی جے پی کے نمائندے کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔ دوسری جانب، اپوزیشن لیڈر سوویندو ادھیکاری نے بھی عرضی دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی مخالف قانون کے تحت مکل رائے کو اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، کیونکہ وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے کے بعد اب ترنمول کانگریس میں سرگرم ہیں۔ ہائی کورٹ نے اسپیکر کو مکل رائے کے خلاف کارروائی کرنے کا مشورہ دیا تھا، تاہم اسپیکر نے کسی بھی قسم کی کارروائی سے صاف انکار کر دیا تھا۔ سماعت کے دوران بی جے پی کی جانب سے یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ ووٹر امیدوار کو نہیں بلکہ پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں، اور پارٹی تبدیل کرنے سے جمہوری ذمہ داری کمزور ہوتی ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ مکل رائے نے 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اسی سال 11 جون کو وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ ’’ گھر کا لڑکا گھر واپس آ گیا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے طلباء کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…

2 hours ago

Slap Case Delhi: ’یہ دیش تمہارے پِتا جی کا نہیں…‘ پرویش ورما پر برسے اروند کیجریوال، گرفتاری کا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…

3 hours ago

Iran IRGC Warns US: ایران کے آئی آر جی سی کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ، جنگ ہوئی تو تباہی بحر ہند تک پھیلے گی

ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…

4 hours ago