قومی

6th Kashmiri Youth Exchange Program: جامعہ ہمدرد میں چھ روزہ  ’چھٹے کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام‘  کا آغاز،  کشمیر کے مختلف اضلاع کے132 طلبا و طالبات اس خصوصی پروگرام کے لیے منتخب

جامعہ ہمدرد کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر اسغر علی اور رجسٹرار  کرنل طاہر مصطفیٰ نے میڈیا کے نمائندوں سے اپنی خصوصی بات چیت میں بتایا کہ جامعہ ہمدرد کو حکومت ہند کی وزارت داخلہ اور وزارت امور نوجوانان و کھیل کی جانب سے ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت – وطن کو جانو‘ کے تحت چھٹے کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ  ادارے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کی افتتاحی تقریب ہفتہ، 17 جنوری 2026 کو دوپہر 02:00 بجے حکیم عبد الحمید آڈیٹوریم، جامعہ ہمدرد میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر دہلی حکومت کے وزیر تعلیم آشیش سود مہمانِ خصوصی ہوں گے، جبکہ کرنل طاہر مصطفیٰ، رجسٹرار جامعہ ہمدرد بطور معزز مہمان شریک ہوں گے۔ تقریب کی صدارت جامعہ ہمدرد کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر اسغر علی کریں گے۔

رجسٹرار جامعہ ہمدرد،کرنل طاہر مصطفیٰ نے  کیاکہا؟

کرنل طاہر مصطفیٰ، رجسٹرار جامعہ ہمدرد نے کہا کہ یونیورسٹی حکومت ہند کی جانب سے دیے گئے اعتماد پر فخر محسوس کرتی ہے اور نوجوانوں میں بیداری و بااختیاری کے ذریعے قومی ترقی اور قومی یکجہتی میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ میڈیا  کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دہلی یونیورسٹی، آئی آئی ٹی دہلی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی جیسے قومی اہمیت کے حامل اداروں کے درمیان جامعہ ہمدرد کا انتخاب ہونا ادارے کی مضبوط تعلیمی ساکھ، شمولیتی فکر اور قومی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام

جامعہ ہمدرد کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر اسغر علی نے میڈیا کو بتایا کہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام تنوع میں وحدت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا مقصد ملک کے مختلف خطوں کے نوجوانوں کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی، جذباتی وابستگی اور قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جامعہ ہمدرد کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ تعلیم، مکالمے اور مشترکہ تجربات کے ذریعے کشمیر وادی کے نوجوان ذہنوں کو قومی دھارے سے جوڑنے کا کام کر رہا ہے۔ اس موقع پر دیواکر بھاٹی، ضلع یوتھ افسر، مائی بھارت شمال مشرقی دہلی، وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل، حکومتِ ہند نے بھی پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ  یہ چھ روزہ پروگرام جامعہ ہمدرد کی میزبانی میں منعقد ہوگا، جس میں کشمیر کے چھ اضلاع — اننت ناگ، بارہمولہ، بڈگام، کپواڑہ، پلوامہ اور سری نگر — سے تعلق رکھنے والے 18 سے 25 سال کی عمر کے 132 نوجوان شریک ہوں گے۔ اس دوران شرکاء تعلیمی تبادلۂ خیال، ثقافتی پروگراموں، قیادت سازی کی ورکشاپس، کیریئر کونسلنگ سیشنز، ادارہ جاتی دوروں اور قومی ترقیاتی منصوبوں سے روشناس ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

24 minutes ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

32 minutes ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

50 minutes ago

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

3 hours ago