دنیا کے سات عجائب میں سے ایک اترپردیش کے آگرہ شہر میں واقع تاریخی محبت کی نشانی اور انتہائی دلکش عمارت یعنی تاج محل کو بم سے اڑانے نے آج دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی ہے، جس کے بعد تاج محل کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
اے سی پی تاج سیکورٹی سید اریب احمد نے کہا کہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کو دھمکی بھرا ای میل بھیجا گیا ہے جس کے بعد سیکورٹی میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس پورے معاملے میں تاج گنج پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور آگے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
محکمہ سیاحت کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیاتھا کہ تاج محل میں صبح 9 بجے بم پھٹ جائے گا۔ جس کے بعد سیکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے۔ تاج محل کے اردگرد سرچ آپریشن کے ساتھ سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔بڑی بات یہ ہے کہ یہ ای میل منگل کی صبح 7:53 بجے اتر پردیش کے محکمہ سیاحت کے ای میل آئی ڈی پر آیا۔ جس میں لکھا تھا کہ ‘تاج محل میں ایک بم نصب ہے جو صبح 9 بجے پھٹ جائے گا۔حیرانی والی بات یہ ہے کہ دفتر کھلنے کے بعد صبح 11 بجے محکمہ کو دھمکی آمیز ای میل کی اطلاع ملی۔یعنی بم پھٹنے کا وقت 9 بجے تھا اور دھمکی کی خبر11بجے ملی۔
خیر اس کے بعد بھی فوری طور پر پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع دی گئی۔ تاج محل میں بم نصب ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد کمپلیکس میں تعینات سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس نے یادگار کی تلاشی لی۔ ہر موڑ پر چیکنگ کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈنے تاج محل کے گیٹ، اس کے اطراف اور دسہرہ گھاٹ پر چھان بین کی، لیکن کچھ بھی مشکوک نہیں ملا۔ اس کے بعد تاج محل کی سڑکوں پر بنائے گئے رکاوٹوں پر سختی بڑھا دی گئی۔ اے سی پی تاج سیکیورٹی اریب احمد نے بتایا کہ ای میل کے سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے۔ بی ڈی ایس کو بھی تحقیقات میں کچھ نہیں ملا۔
بھارت ایکسپریس
بھارت میں تقریباً 25 کمپنیاں، جن میں زیادہ تر پاور، سیمنٹ اور کان کنی کے…
کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور…
ہیلی کاپٹروں کی خریداری سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جس سے ہند-بحرالکاہل…
جیٹ طیاروں کے لئے ایک الیکٹرانک جنگی نظام کے ساتھ ساتھ ٹینکوں کی گاڑیوں اور…
جھارکھنڈ کابینہ کی توسیع 5 دسمبر کو ہونے جا رہی ہے۔ وزراء کی فہرست کو…
آخر میں آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے…