قومی

SVAMITVA Scheme: سوامتوا اسکیم پراپرٹی کارڈ نہیں ملے گا آج، منموہن سنگھ کے انتقال  کی وجہ سے پی ایم مودی کا پروگرام ہوا منسوخ

آج دوپہر 12:30 بجے وزیر اعظم مودی سوامتوا اسکیم کے تحت 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پراپرٹی کارڈ تقسیم کرنے والے تھے۔ یہ ایک بہت بڑا قومی پروگرام تھا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے کروڑوں لوگ شریک  ہورہےتھے اور ملک کے الگ  حصوں میں  وزراء موجود تھے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ  جی کے اعزاز میں منسوخ کر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک اس کی اگلی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اسکیم کی خاصیت کیا تھی؟

آج دیہی ہندوستان میں جائیداد کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کے لئے کرنے کے لیے سوامتوا اسکیم شروع کرنے کے چار سال بعد آج  وزیر اعظم نریندر مودی 12 ریاستوں کے 50,000 سے زیادہ دیہاتوں میں 50 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ ان کے مالکان کے حوالے کرنے والے تھے۔ پنچایتی راج وزارت کے حکام کے مطابق یہ ورچوئل پروگرام جمعہ 27 دسمبر کو ہونا تھا ،جسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

منصوبہ کب شروع ہوا؟

اپریل 2020 میں شروع کی گئی سوامتوا اسکیم کا مقصد دیہی جائیداد کے مالکان کو حقوق کا سرکاری ریکارڈ فراہم کرنا، انہیں بینک قرضوں تک رسائی دینا، تنازعات کو کم کرنا اور گاؤں کی سطح کی منصوبہ بندی کو بہتر بنانا ہے۔

حکام نے کہا کہ بینک ان پراپرٹی کارڈز کو تیزی سے قبول کر رہے ہیں، جس سے بہت سی خواتین کو زمین پر قانونی حقوق قائم کرنے میں مدد ملی ہے۔ مختصراس اسکیم نے کھلی جگہوں کی نشاندہی میں سہولت فراہم کی ہے اور کمیونٹی کی ترقی کو بڑھانے میں تعاون کیا ہے۔

یہ لوگ بھی شامل ہوتے

راجستھان کے بڑے پروگراموں میں جودھپور میں مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان، جے پور میں مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا، الور میں مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو، کوٹہ میں مرکزی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اناپورنا دیوی اور بیکانیر  میں مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال شامل ہونے والے  تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

جماعت اسلامی ہند کے ادارہ ’اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ‘ کے زیراہتمام تفہیم القرآن کے ہندی ایپ کا اجرا

مولانا سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ کی مشہور تفسیر تفہیم القرآن کے ہندی ترجمہ کے…

4 hours ago

ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی آخری رسوم سے متعلق سیاسی گھمسان، حکومت کے فیصلے سے کانگریس سخت ناراض

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے جمعہ کو وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کرسابق وزیراعظم منموہن…

4 hours ago

Dr. Manmohan Singh Memorial Controversy: سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا بنے گا مجسمہ، تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت کا بڑا اعلان

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا مجسمہ بنائے جانے کے تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت…

5 hours ago

Dr. Manmohan Singh Death:  سونیا گاندھی کے قریبی رہے ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے ہندوستان کے ساتھ دنیا کے رہنماوں کا بھی جیت لیا دل

منموہن سنگھ کوہندوستان میں معاشی اصلاحات کا علمبردارسمجھا جاتا ہے۔ 1991 میں وزیر خزانہ کے…

7 hours ago