سیاست

Government declares 7-day mourning:وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، جے پی نڈا اوراکھلیش یادو نے منموہن سنگھ کے انتقال پر کیا غم کا اظہار، 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد راشٹرپتی بھون میں قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا ہے ۔ سابق وزیراعظم 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہیں رات 8.06 بجے ایمس کی میڈیکل ایمرجنسی میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ عمر سے متعلق بیماریوں کا علاج کر رہے تھے ، انہوں نے جمعرات کی رات 9.51 بجے آخری سانس لی۔ منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک دو بار وزیر اعظم رہے۔ ان کا شمار ملک کے عظیم ماہرین اقتصادیات میں ہوتا تھا۔

حکومت ہند نے آج ہونے والے تمام پروگراموں کو منسوخ کرتے ہوئے 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منموہن سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر منموہن سنگھ کا انتقال انتہائی افسوسناک اور ہندوستانی سیاست کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی حیثیت سے انہوں نے ملک کی حکمرانی میں اہم کردار ادا کیا ان کو خراج عقیدت! بھگوان شری رام سے پراتھنا ہے کہ وہ مرحوم کی آتما  کوسانتی دے اور ان کے سوگوار پریوارکے لوگوں اور حامیوں کو اس بے پناہ دکھ کو برداشت کرنے کی شکتی دے۔

اکھلیش یادو نے منموہن سنگھ کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جمعرات کی رات X پر لکھا، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال، ایک سچے اور شریف شخصیت کے حامل عظیم ماہر اقتصادیات  ایک بین الاقوامی ناقابل تلافی نقصان ہے۔ دلی خراج عقیدپیش کرتا ہوں۔

جے پی نڈا نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم اور ممتاز ماہر اقتصادیات ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم کا انتقال پورے ملک کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر سنگھ کو ایک ‘دور اندیش سیاستداں اور ہندوستانی سیاست کا عقیدت مند’ قرار دیا۔

ریاستی سوگ کتنے دن جاری رہتا ہے؟

اس بات کی کوئی حد نہیں ہے کہ ریاستی سوگ کتنے دن جاری رہنا چاہیے۔ حکومتیں اپنی سہولت کے مطابق ریاستی سوگ کا اعلان کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر جب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا انتقال ہوا تو سات دن کے سوگ کا کا اعلان کیا گیا۔ جب کہ سابق وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

جماعت اسلامی ہند کے ادارہ ’اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ‘ کے زیراہتمام تفہیم القرآن کے ہندی ایپ کا اجرا

مولانا سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ کی مشہور تفسیر تفہیم القرآن کے ہندی ترجمہ کے…

2 hours ago

ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی آخری رسوم سے متعلق سیاسی گھمسان، حکومت کے فیصلے سے کانگریس سخت ناراض

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے جمعہ کو وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کرسابق وزیراعظم منموہن…

3 hours ago

Dr. Manmohan Singh Memorial Controversy: سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا بنے گا مجسمہ، تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت کا بڑا اعلان

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا مجسمہ بنائے جانے کے تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت…

3 hours ago

Dr. Manmohan Singh Death:  سونیا گاندھی کے قریبی رہے ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے ہندوستان کے ساتھ دنیا کے رہنماوں کا بھی جیت لیا دل

منموہن سنگھ کوہندوستان میں معاشی اصلاحات کا علمبردارسمجھا جاتا ہے۔ 1991 میں وزیر خزانہ کے…

5 hours ago