قومی

Waqf Amendment Act 2025: وقف قانون پر سپریم کورٹ کی عبوری روک، حکومت اوراپوزیشن میں کس کوملی کامیابی؟

سپریم کورٹ نے وقف ایکٹ  کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر مسلسل دوسرے دن سنوائی کی۔ عدالت نے اس اہم معاملے پر سماعت کرتے ہوئے  قانون پرروک تو نہیں لگائی، لیکن عبوری حکم سے دونوں فریق کو راحت ملتی ہوئی نظرآئی ہے۔ عدالت کے عبوری حکم پر دونوں فریق اپنی پیٹھ تھپتپھا سکتے ہیں کیونکہ عدالت نے ایک طرف اپوزیشن اورمسلم تنظیموں  کے اعتراضات کو بھی مانا اورقانون میں کچھ خامیاں ہونے کی بات کہیں تووہیں دوسری طرف کہا کہ قانون میں کچھ اچھائیاں بھی ہیں۔

وقف قانون سے متعلق  درخواست پرسماعت کرنے والی بنچ میں چیف جسٹس آف انڈیا سنجیوکھنہ، جسٹس سنجےکماراورجسٹس کے وی وشوا ناتھن شامل ہیں۔ ایک طرف اپوزیشن کے اراکین اورمسلم تنظیموں کی طرف سے داخل عرضیوں پرروک نہیں لگائی گئی تو دوسری جانب حکومت کو جواب داخل کرنے کے لئے سات دنوں  کا وقت دے دیا، لیکن کسی بھی طرح کی تقرری پر عدالت نے روک لگا دی اور موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔

سماعت کے دوران سالسٹرجنرل تشارمہتا نے جواب داخل کرنے کے لیے عدالت سے 7 دن کا وقت مانگا۔ سالیسٹرجنرل نے یقین دلایا کہ  آپ کوئی فیصلہ مت دیجئے۔ اگلی سماعت تک وقف بورڈ یا وقف کونسل میں کسیممبر کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے سالسٹر جنرل  کا بیان ریکارڈ پر لیا اور حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دے دی۔ حکومت کی جانب سے جواب داخل کرنے کے بعد درخواست گزاروں کو 5 دنوں  کا وقت دیا گیا ہے۔ اس معاملے  کی اگلی سماعت کے لئے  5 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کو  اب  ایک ہفتہ کے اندرجواب داخل کرنا ہوگا۔ مرکز کا جواب آنے تک وقف املاک کی حیثیت تبدیل نہیں ہوگی۔ جب تک حکومت جواب نہیں دیتی تب تک اس میں کسی طرح کی کارروائی نہیں کی جائے گی اورنہ ہی کسی طرح کی کوئی تقرری کی جائے گی۔  ریاستی حکومتیں کوئی نیا بورڈ نہیں بنائیں گی۔ جواب ملنے تک وقف کی جائیداد جوں کی توں بنی رہے گی۔ وقف بائی یوزرپربھی فی الحال موجودہ صورتحال برقراررہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Asaduddin Owaisi on Supreme Court Waqf hearing: وقف قانون سے متعلق سپریم کورٹ کی سماعت پر اسدالدین اویسی نے کیا کہا؟

سپریم کورٹ نے کہا کہ 110 سے 120 فائلوں کو پڑھنا ممکن نہیں ہے۔ ایسی صورت حال میں ایسے پانچ عرضیوں پر سماعت کی جائے گی۔  درخواست گزاروں کو اہم نکات پر اتفاق کرنا چاہیے۔ ان اعتراضات کو نوڈل کونسل کے ذریعے حل کریں۔ عدالت نے واضح طور پر کہا ہے کہ تمام فریقین آپس میں فیصلہ کریں کہ ان کے پانچ اعتراضات کیا ہیں؟ عدالت نے مرکز کو جواب دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔ تب تک وقف بورڈ اور کونسل میں کوئی نئی تقرری نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ مقررہ وقت تک وقف  بائی یوزر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔وقف کی جائیداد جوں کہ توں بنی رہے گی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اگلے احکامات تک وقف کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ اب جب کیس کی آئندہ سماعت  5 مئی کو ہوگی تب عدالت کی طرف سے اس پر کوئی بڑا فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے۔اپوزیشن اورمسلم تنظیموں  کی بات کو بھی عدالت نے مانا اور کہا کہ قانون میں کچھ خامیاں ہیں۔ عدالت کے فیصلے کے بعد دونوں گروپوں کے پاس ابھی بہت زیادہ کچھ کہنے کے لئے نہیں ہے، لیکن اگرعدالت کے فیصلے پربات کی جائے تو عدالت نے دو فریق کوبڑا پیغام دیا ہے کہ یکطرفہ طورپرکسی کے حق میں فیصلہ نہیں آنے والا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sanjay Raut Targets BJP: ’’ملک کی فکر نہیں، صرف فرقہ وارانہ سیاست پر زور ہے…‘‘، ووٹ چوری معاملے پر بی جے پی پر سنجے راوت کا نشانہ

ایودھیا میں دیپوتسو کے حوالے سے سنجے راوت نے کہا کہ ایودھیا میں یہ روایت…

35 minutes ago

Sanjay Raut: ووٹ چوری میں بھی ہندو-مسلمان کرنے لگی بی جے پی، سنجے راوت کا مرکز اور بی جے پی پر حملہ

سنجے راوت نے الزام لگایا کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کی…

55 minutes ago

امیتابھ بھچن کی طبیعت خراب، ایک ہفتے کے لئے رک گئی ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کی شوٹنگ

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کی خرابی صحت کے باعث کوئزشو 'کون بنے گا…

56 minutes ago

Maner Encounter: منیر انکاؤنٹر پر تیجسوی اور روہنی کا حکومت پر حملہ، کہا- ’’انکاؤنٹر کلچر بند ہونا چاہیے‘‘

جمعہ کے روز منیر میں پولیس کے ساتھ مبینہ تصادم میں تین افراد کی موت…

2 hours ago

Air Pollution: ملک کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی تشویشناک، دہلی-این سی آر کی اے کیو آئی 674 سے تجاوز

دہلی میں اے کیو آئی 674 ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ نوئیڈا کی ایک…

2 hours ago