قومی

Smita Kabra – An inspiring journey: سمتا کابرا – جذبے،لگن اور مقصد کا متاثر کن سفر، جنہوں نے بہت سی خواتین کو خود مختار بننے کا موقع فراہم کیا

سمتا کابرا نے31 سال کی عمر میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کوعمل میں بدلنا شروع کیا۔ بچوں کے لیے سمر کیمپ منعقد کرنے سے لے کر سوسائٹی کے پروگراموں اور مقامی پروگراموں کی اینکرنگ تک، اس نے چھوٹے بڑے پروگراموں کو بہت دل سے کیا۔ ہر ایونٹ کے ساتھ انہوں نے نہ صرف تجربہ حاصل کیا بلکہ لوگوں کے ساتھ بہتر رشتے بھی بنائے جو آہستہ آہستہ چھوٹے پروگراموں سے  پیشہ ورانہ ایونٹس کی طرف بڑھے۔

ان کی محنت اور لگن نے انہیں پونے کی ایک معروف کمپنی میں مارکیٹنگ ڈائریکٹر کے حیثیت سے متعارف کرایا، جہاں انہوں نےتخلیقی صلاحیتوں اور جذباتی تعلق کو مزید وسعت دی۔ اس دوران انہوں نے اپنے ہاتھوں سے سالگرہ کے ہیمپرز بھی تیار کرنے شروع کر دیے۔ ان کا کام لوگوں نے اس قدر سراہا کہ ان شناخت زبان زد عام وخاص ہوگئی۔ ان کو پہلا اہم بریک تھرو اس وقت ملا جب انہیں ایک مشہور CA فرم سے بہت بڑا آرڈر ملا- یہ سنگ میل ان کے گفٹنگ وینچر کی بنیاد بن گیا۔

ان کا اسٹوڈیو خوابوں کا حقیقی اظہار ہے

2023-24 میں سمتا نے اپنی  کامیابی اور بڑھتے ہوئے نیٹ ورک سے متاثر ہو کرممبئی میں اپنا گفٹنگ اسٹوڈیو — Memarable Gifting Studio — شروع کیا۔ یہ اسٹوڈیو ان کے خوابوں کا حقیقی اظہار ہے، جہاں تخلیقی صلاحیتیں، کاریگری اور جذبات کا خوبصورت سنگم دیکھنے کو ملتا ہے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے بھی سراہا

ان کی صلاحیتوں کو مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے بھی سراہا، جب انہوں نے اسٹیل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک باوقار کلائنٹ کے لیے خصوصی ہیمپرز ڈیزائن کیے جو  سمیتا کے لیے قابل فخر لمحہ تھا۔ سمیتا کی کہانی صرف کاروبار تک محدود نہیں ہے۔ ان کا مقصد ہمیشہ سماجی خدمت سے منسلک رہا ہے۔ انہوں نے ضرورت مند خواتین کو اپنے اسٹوڈیو سے جوڑ کر کام اور مالی آزادی فراہم کی۔ ہیمپرس کی کیوریٹنگ سے لے کر بیک اینڈ میں کام کرنے تک انہوں نے بہت سی خواتین کو خود مختار بننے کا موقع فراہم کیا۔

سمیتا خواتین کے لیے  تحریک کا باعث ہیں

آج سمیتا کابرا نی صرف برانڈ ہی نہیں بلکہ ایک وراثت کی نیو رکھ رہی ہیں جوتخلیقی صلاحیتوں، بااختیار بنانے اور دل سے جڑے جشن کی علامت ہے۔ وہ ان تمام خواتین کے لیے ایک تحریک ہیں جو خواب دیکھتی ہیں اور انھیں حقیقت میں بدلنا چاہتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

3 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

3 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

4 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

4 hours ago