ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور کرینہ کپور خان 15 سال بعد ایک بار پھر پردے پر ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔ دونوں فنکاروں کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کا نیا گانا ’ڈیڈی کول (کنگ ورژن)‘ جمعہ کے روز ریلیز کردیا گیا۔ گانے میں دونوں کی شاندار کیمسٹری اور ڈانس نے مداحوں کو پرانی یادیں تازہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
’را۔ون‘ کے بعد پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے شاہ رخ اور کرینہ
یہ گانا شاہ رخ خان اور کرینہ کپور کی 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’را۔ون‘ کے بعد دونوں کی پردے پر دوبارہ واپسی کی علامت ہے۔ ریلیز ہوتے ہی یہ گانا سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا اور مداحوں نے دونوں فنکاروں کو ایک بار پھر ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
ارِجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے دی آواز
’ڈیڈی کول (کنگ ورژن)‘ معروف میوزک گروپ بونی ایم کے مقبول گانے ’ڈیڈی کول‘ کا بالی ووڈ انداز میں نیا ورژن ہے۔ اس گانے کی موسیقی سچن-جگر نے ترتیب دی ہے، جب کہ اریجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے اپنی آواز دی ہے۔ گانے کی کوریوگرافی ویبھوی مرچنٹ نے کی ہے اور اس کے ہندی بول کمار نے لکھے ہیں۔ گانا شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر لکھا، ’’بیبو کے ساتھ واپسی… گانا پرانے زمانے کا ہے، لیکن پھر بھی کول ہے!‘‘
فلم ’کنگ‘ کا دوسرا گانا ریلیز
فلم ’کنگ‘ کا یہ دوسرا گانا ہے۔ اس سے پہلے شاہ رخ خان اور دیپیکا پدوکون پر فلمایا گیا رومانوی گانا ’تو مل جائے‘ ریلیز ہوا تھا، جسے ناظرین کی جانب سے اچھا ردعمل ملا تھا۔ گانے کی ریلیز کے بعد یوٹیوب پر مداحوں نے تبصروں کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ کچھ مداحوں نے ’را۔ون‘ کی یادیں تازہ ہونے کی بات کہی، جب کہ بعض نے اریجیت سنگھ اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو ایک بار پھر سپر ہٹ قرار دیا۔
24 دسمبر کو ریلیز ہوگی ’کنگ‘
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کنگ‘ ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔ اس کی پروڈکشن ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلکس پکچرز نے کی ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان اور کرینہ کپور کے علاوہ رانی مکھرجی، ابھیشیک بچن، دیپیکا پدوکون، ارشد وارثی، بوبی دیول اور سہانا خان بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم ’کنگ‘ 24 دسمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
امیدواروں کا انتخاب درخواستوں کی جانچ، ابتدائی امتحان، مرکزی تحریری امتحان، حتمی میرٹ لسٹ اور…
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی، منشیات کی غیر قانونی تجارت، غیر قانونی اور…
’Beyond the Headlines: From Inner Noise to Inner Clarity‘ کے عنوان سے تین روزہ پروگرام…
ایرانی فورسز نے امریکی فوجی کمانڈروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فضائی…
سماجوادی پارٹی کی ترجمان سمیہ رانا سے جب سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے اتحاد سے متعلق…
لیفٹیننٹ گورنر نے گوبر سے ٹائلیں اور کھپریل تیار کرنے، گوبر گیس کے ذریعے توانائی…