بھارت ایکسپریس۔
UP News: اترپردیش کے تمام حصوں سے مسلسل غیرقانونی طریقے سے مذہب تبدیلی کے معاملے کو دیکھتے ہوئے پرشانت کمار، اسپیشل ڈی جی لاء اینڈ آرڈر نے زبردستی مذہب تبدیلی کرائے جانے کے معاملوں میں سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے غازی آباد میں گیمنگ کے ذریعہ سامنے آئے مذہب تبدیلی کے معاملے میں کہا کہ لوگ اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کریں تو کوئی پریشانی نہیں، اگر زبردستی کرایا جائے تو کارروائی کی جائے گی۔
نیوزایجنسی اے این آئی کو دیئے گئے بیان میں اسپیشل ڈی جی لاء اینڈ آرڈر، لکھنؤ پرشانت کمارنے کہا کہ ”اترپردیش میں مذہب تبدیلی قانون 27.11.2020 سے نافذ ہے۔ حکومت کے ذریعہ جوایکٹ لایا گیا تھا، اس پرسختی سے عمل کرایا جا رہا ہے۔ جو بھی لوجہاد کے دائرے میں مذہب تبدیلی پرزوردے رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لئے حکومت پابند عہد ہے۔“ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ”مذہب تبدیلی کے واقعات بھی وقتاً فوقتاً منظرعام پرآتے رہتے ہیں، جیسا کہ غازی آباد کے ایک بچے کوگیمنگ کے ذریعہ مذہب تبدیل کرنے کی ترغیب دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے، پوچھ گچھ کرکے اہم ملزم کوانکوائری کے بعد دوسری ریاست میں لا کر مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔“ اس کے ساتھ کہا ”اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں، لیکن اگرزبردستی کی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔“
واضح رہے کہ حال ہی میں غازی آباد میں میں 12 سے 20 سال تک کی عمر کے بچوں کو گیم میں جتا دینے اور نمبر بڑھا دینے کے ساتھ ہی پیسوں کا لالچ دے کر مذہب تبدیلی کا الزام لگا تھا۔ اس معاملے میں ایک عالم دین کے ساتھ ہی خان شہنواز مقصود عرف بدو کوگرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس اپنی حراست میں لے کر خان شہنواز مقصود عرف بدو سے کئی نکات پر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اسی کے ساتھ پولیس اس پورے ریکیٹ کی تہہ تک جانے کی کوشش کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…