قومی

Chhapra Political Clash: سارن لوک سبھا سیٹ سے آر جے ڈی امیدوار روہنی آچاریہ پہنچیں پی ایم سی ایچ، زخمیوں سے کی ملاقات

چھپرہ: بہار کے چھپرہ میں انتخابی رنجش کی وجہ سے فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ اس دوران سارن سے آر جے ڈی امیدوار روہنی اچاریہ زخمیوں سے ملنے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (پی ایم سی ایچ) پہنچیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ چھپرہ کے واقعہ میں ایک آر جے ڈی حامی کی موت ہوگئی ہے اور دو زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے پٹنہ کے پی ایم سی ایچ بھیج دیا گیا ہے۔ روہنی آچاریہ زخمیوں کو دیکھنے پی ایم سی ایچ پہنچیں۔ روہنی اچاریہ کے ساتھ بھولا یادو بھی موجود تھے۔ چھپرہ میں پولنگ کے بعد تشدد میں چندن یادو کی موت ہوگئی۔

چندن یادو کے والد ناگیندر رائے نے واقعے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ان کا بیٹا دیگر دنوں کی طرح منگل کے روز بھی پڑھنے کے لیے باہر گیا تھا۔ اسی دوران اسے خبر ملی کہ اس کے بیٹے کو گولی لگی ہے اور جب وہ اسپتال پہنچا تو وہ دم توڑ چکا تھا۔

اس سے قبل منگل کے روز چھپرہ میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا تھا۔ اس تصادم میں گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ پیر کے روز سارن کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر ہنگامہ آرائی اور لڑائی ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ آر جے ڈی امیدوار روہنی آچاریہ کے پولنگ بوتھ کے قریب پہنچنے کے بعد بی جے پی کارکن مشتعل ہو گئے۔ اس کے بعد پولیس نے معاملہ سلجھایا اور پرامن انتخابات کرانے کا دعویٰ کیا۔

اس معاملے میں منگل کے روز ایک بار پھر تنازعہ بڑھ گیا۔ چھپرہ میں بھیکھری ٹھاکر چوک کے قریب فائرنگ ہوئی جس میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پٹنہ کے پی  ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس ہنگامے کے بعد ضلع میں دو دن سے انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں بی جے پی کارکنوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔

یہ بھی پرھیں: بہار کے چھپرہ میں دو پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان فائرنگ، 1 ہلاک، انٹرنیٹ بند

علاقہ چھاؤنی میں تبدیل

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مادھورا کے سابق وزیر اور آر جے ڈی ایم ایل اے جتیندر رائے صدر اسپتال پہنچے اور معاملے کی جانچ شروع کی۔ اس واقعہ کے خلاف آر جے ڈی کارکنان کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ بھیکھری ٹھاکر چوک کو مکمل طور پر چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago