نوئیڈا/دہلی: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہیٹ ویو کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ دوسری طرف گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، گریٹر نوئیڈا نے کہا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں تک لوگوں کو ہیٹ ویو سے بچ کے رہنا ہوگا۔
اگر ہم راجدھانی دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی بات کریں تو منگل کی شام 5:30 بجے آئی ایم ڈی سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں مجموعی طور پر درجہ حرارت 42.4 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 30.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ دہلی میں بجلی کی مانگ نے بھی تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ منگل کی دو پہر 3.33 بجے دہلی میں بجلی کی سب سے زیادہ مانگ 7,717 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ دہلی کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے۔ اس سے قبل 29 جون 2022 کو بجلی کی سب سے زیادہ طلب 7,695 میگاواٹ تھی۔
توقع ہے کہ دہلی کی تاریخ میں پہلی بار، اس بار بجلی کی سب سے زیادہ مانگ 8,000 میگاواٹ کو عبور کر لے گی۔ دوسری طرف، نوئیڈا کے علاوہ، گریٹر نوئیڈا، جسے اب تک ‘نو پاور کٹ زون’ کے نام سے جانا جاتا تھا، میں بھی کئی گھنٹے بجلی کی کٹوتی دیکھی جا رہی ہے۔ اس کے خلاف لوگ سڑکوں پر بھی آ رہے ہیں۔
ضلع اسپتال سمیت نوئیڈا کے کئی دیگر اسپتالوں میں 30 فیصد مریض ہیٹ ویو سے پریشان ہو کر پہنچ رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر ہیٹ ویو کے لیے ضلع اسپتال میں الگ وارڈ تیار کیا گیا ہے۔ گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، گریٹر نوئیڈا کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی لہر کا سب سے زیادہ اثر 22 سے 25 مئی تک ہونے والا ہے اور درجہ حرارت اپنی بلند ترین سطح تک پہنچ سکتا ہے۔
جاری کردہ ایڈوائزری میں ہیٹ ویو سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کی علامات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ان میں جسم میں درد، تھکاوٹ، ہیٹ اسٹروک، کمزوری، چکر آنا، سر درد، متلی، قے، پانی کی کمی کی وجہ سے مسلز میں درد شامل ہیں۔ مشورہ دیا گیا ہے کہ سورج کی روشنی کے دائریکٹ روشنی سے بچیں، خاص طور پر صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…