قومی

Sambhal Violence: ’’یوپی پولیس کی فائرنگ میں 3 نوجوانوں کی موت…‘‘،  سنبھل جامع مسجد معاملے پر اسد الدین اویسی کا ردعمل

Sambhal Jama Masjid Survey:  اتوار (24 نومبر 2024) کی صبح مغربی اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران تشدد میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ مشتعل ہجوم نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ ہجوم اتنا بڑھ گیا تھا کہ پولیس کو ان پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے اور لاٹھی چارج کا استعمال کرنا پڑا۔ اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے یوپی پولیس کی سخت مذمت کی اور معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’تجھ کو کتنوں کا لہو چاہیئے اے ارض وطن، جو ترے عارض بے رنگ کو گلنار کریں، کتنی آہوں سے کلیجہ ترا ٹھنڈا ہوگا، کتنے آنسو ترے صحراؤں کو گل زار کریں۔  اویسی نے مزید لکھا کہ سنبھل میں پرامن  احتجاج کرنے والوں پر اتر پردیش پولیس کی طرف سے فائرنگ کرنے کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ پولیس کی فائرنگ میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ اویسی نے مزید لکھا، ’’میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔‘‘

 

سروے کرنے آئی پہنچی تھی ٹیم

اتوار کے روز جب ٹیم سروے کرنے سنبھل کی جامع مسجد پہنچی تو کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا، جس کے بعد ہنگامہ اور بڑھ گیا۔ ہجوم پر قابو پانے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کے گولے چھوڑنے پڑے۔ یہاں تک کہ لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔ تشدد اتنا بڑھ گیا کہ تین افراد مارے گئے۔ اس کے بعد ایس پی نے بھی اس کی تصدیق کی۔ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی افواہوں کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

سنبھل واقعہ مسلمانوں کے خلاف سازش

سنبھل میں ہوئے تشدد کے تعلق سے نہ صرف اسد الدین اویسی بلکہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے بھی فرقہ وارانہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنبھل واقعہ مسلمانوں کے خلاف ایک سازش ہے۔ نہ صرف سنبھل بلکہ انہوں نے وقف قانون میں تبدیلیوں اور مسلمانوں کے حقوق پر ہو رہے حملوں کی بھی سخت مذمت کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

North Korea warns US: شمالی کوریا نے امریکہ کو کیا خبردار، کہا- اکساوے کی حرکتوں سےچھڑ سکتی ہے حقیقی جنگ

جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے 15 نومبر کو جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو…

1 hour ago

Sudan Crisis: سوڈان میں نیم فوجی دستوں کے مبینہ حملے میں 15شہری ہلاک، 20 زخمی؛ ہاوتزر توپوں کا کیا گیا استعمال

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مغربی سوڈان میں شمالی دارفور…

3 hours ago

Two explosions in Khyber Pakhtunkhwa: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں دو دھماکے، 2 افراد ہلاک

فرقہ وارانہ تشدد جمعرات کے مہلک حملے کے بعد شروع ہوا، جب کرم کے گنجان…

3 hours ago

Adani Group News: امریکی ایس ای سی کو غیر ملکی شہریوں کو سمن بھیجنے کا اختیار نہیں، اڈانی کا سمن ’’پراپر چینل‘‘ کے ذریعے بھیجا جائے گا

ریاستہائے متحدہ میں، فرد جرم ایک رسمی تحریری الزام ہوتا ہے جو ایک پراسیکیوٹر کے…

3 hours ago

IPL Auction 2025: پنجاب نے شریس آئیر کو 26.75 کروڑ میں خریدا، کولکتہ کو کپتان کی تلاش

دہلی اور پنجاب میں تصادم جاری ہے۔ دہلی نے ائیر پر 13 کروڑ روپے کی…

4 hours ago