قومی

Milkipur By Election 2025: سماجوادی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو بھیجا کفن، اکھلیش یادو نے کہا- مرچکا ہے الیکشن کمیشن

نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن کونشانے پرلیا ہے۔ ملکی پورمیں ووٹنگ کے بعد اکھلیش یادو نے جمعرات کوکہا کہ الیکشن کمیشن مرچکا ہے۔ ہمیں سفید کپڑا بھینٹ کرنا پڑے گا۔ اس بیان کے بعد اکھلیش یادو سماجوادی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ایک ’کفن‘ جس پرالیکشن کمیشن لکھا تھا، کوپکڑکرتصویرکھنچوائی۔

اکھلیش یادونے کہا کہ یہ بی جے پی کا الیکشن لڑنے کا طریقہ ہے۔ الیکشن کمیشن مرگیا ہے، ہمیں سفید کپڑا بھینٹ کرنا پڑے گا۔ دراصل، سماجوادی پارٹی ملکی پورمیں فرضی ووٹنگ اوربوتھ سے پولنگ ایجنٹ کوباہرنکالے جانے کا الزام لگا رہی ہے۔ اسے لے کر 5 لیڈران کا ایک نمائندہ وفد لکھنو میں الیکشن کمیشن سے بھی ملا تھا۔ ریاستی صدرشیام لال پال کی قیادت میں نمائندہ وفد چیف الیکشن کمشنرسے شکایت کی۔

الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو کھلی چھوٹ دی: اکھلیش یادو

اس سے پہلے اکھلیش یادو بی جے پی پر جمہوری عمل کو کمزور کرنے اور ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے ملکی پور میں بے ایمانی کے لئے ہرطرح کے ہتھکنڈے اپنائے۔ بی جے پی نے ملکی پور ضمنی الیکشن کو متاثر کرنے کے لئے بدعنوانی کی۔ پولیس انتظامیہ کا انہیں کھلا ساتھ ملا۔ پولیس انتظامیہ نے بی جے پی کو کھلی چھوٹ دے کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ فرضی ووٹنگ کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو سماجوادی پارٹی کے امیدواراجیت پرساد نے خود پکڑا۔ انہوں نے کہا کہ رائے پٹی امانی گنج میں فرضی ووٹ ڈالنے کی بات اپنے منہ سے کہنے والے نے واضح کردیا کہ بی جے پی حکومت میں افسر کسی طرح سے دھاندلی میں ملوث ہیں۔ الیکشن کمیشن کو اورکیا ثبوت چاہئے۔

الزامات پر بی جے پی نے کیا کہا؟

الزامات پر بی جے پی نے کہا کہ اکھلیش یادوملکی پورانتخابی حلقہ میں پارٹی کی خراب کارکردگی کے بعد تشہیرکی سیاست میں شامل ہو رہے ہیں۔ بی جے پی ترجمان راکیش ترپاٹھی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی میں اپنی ہارکے بعد مایوسی میں جھوٹ پھیلا رہی ہے۔ اکھلیش یادو تشہیرکی سیاست کے چمپئن بن گئے ہیں، جو جھوٹے آڈیو، ویڈیواورتصاویرکے ذریعہ سے اپنی ہارکی ذمہ داری دوسرے پرتھوپنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ ہارکے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کوقصوروارٹھہرائیں گے، جیسا کہ گزشتہ الیکشن میں اکثرہوتا رہا ہے۔ بی جے پی نے دھاندلی کے سبھی الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا کہ ملکی پورضمنی الیکشن اورشفاف طریقے سے کرایا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Exit Poll Result 2025: دہلی میں مسلمانوں کی یکطرفہ ووٹنگ، اویسی کی پارٹی نے اوکھلا-مصطفیٰ آباد میں بگاڑا عام آدمی پارٹی کا کھیل

دہلی میں 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے۔ کئی مسلم اکثریتی سیٹوں پررائے دہندگان…

42 seconds ago

Entertainment News: ’’ختم ہو رہی ہے زبان کی رکاوٹ…‘‘، دنیا بھر میں ہندوستانی سنیما کے بڑھتے غلبے پر بولے ناگا چیتنیا

فلم’تنڈیل‘ کی ہدایت کاری چندو مونڈیتی نے کی ہے اور یہ ایک سچی کہانی پر…

38 minutes ago

نوئیڈا پولیس نے بم کا ای-میل بھیج رہے نابالغ کو پکڑا، سرپرستوں سے کہا- افواہوں پر دھیان نہ دیں

نوئیڈا تھانہ سیکٹر-126 علاقہ کے تحت واقع اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز…

1 hour ago