قومی

Rajasthan govt. renamed Ajmer hotel Khadim: اجمیر کے تاریخی ’خادم‘ ہوٹل کا نام حکومت نے کردیا تبدیل، جانئے کیا رکھا ہے نیا نام

راجستھان حکومت نے اجمیر کے ایک ہوٹل کا نام تبدیل کر دیا ہے۔ اجمیر کے ہوٹل خادم کا نام بدل کر ‘اجے میرو’ رکھ دیا گیا ہے۔ راجستھان حکومت نے اجمیر میں اسٹیٹ ٹورازم کارپوریشن کے مشہور ہوٹل خادم کا نام بدل کر ‘اجے میرو’ کر دیا ہے۔ ایک سرکاری حکم نامے میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ تبدیلی شہر کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے مقصد سے کی گئی ہے۔راجستھان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے اسمبلی اسپیکر واسودیو دیونانی کی ہدایات کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ اجمیر کے رہنے والے واسودیو دیونانی اجمیر شمالی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ دیونانی نے قبل ازیں آر ٹی ڈی سی کو ضلع کلکٹریٹ کے سامنے واقع ہوٹل کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کا نام اجمیر کی بھرپور ثقافتی تاریخ، وراثت اور شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔ ہوٹل سیاحوں، حکام اور مقامی لوگوں میں بہت مقبول ہے۔اجمیر کو تاریخی طور پر ‘اجے میرو’ کے نام سے جانا جاتا تھا اور یہ نام قدیم ہندوستانی صحیفوں اور تاریخی متون میں استعمال ہوا ہے۔ اجمیر صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے لیے مشہور ہے اور اس کے ساتھ ’خادم‘ کا نام جڑا ہوا ہے۔ درگاہ کے مولویوں کو ‘خادم’ کہا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق دیونانی نے اجمیر میں کنگ ایڈورڈ میموریل کا نام ہندو فلسفی سوامی دیانند سرسوتی کے نام پر رکھنے کی تجویز بھی دی ہے۔ آر ٹی ڈی سی کی ایم ڈی سشما اروڑہ نے کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کی میٹنگ کے بعد ہوٹل خادم کا نام بدل کر اجے میرو کرنے کا حکم دیا ہے۔ ’اجے میرو‘ کا نام 7ویں صدی کا ہے، جب مہاراجہ اجے راج چوہان نے اس شہر کی بنیاد رکھی تھی۔ مورخین کے مطابق یہ نام قدیم تاریخی ریکارڈ اور جغرافیائی حوالوں میں بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

J&K News: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بڑا قدم! جموں و کشمیر میں کھلیں گی ملک اور بیرون ملک کی نامور یونیورسٹیاں، ریزرویشن سے لے کر اسکالرشپ تک کا اعلان

’پرائیویٹ یونیورسٹیز رولز 2026‘ نافذ، مقامی نوجوانوں کو داخلوں اور ملازمتوں میں 25 فیصد ریزرویشن…

42 minutes ago

Mumbai Skyshot Ban: ممبئی میں پٹاخوں کا قہر، آگ لگنے کے بڑھتے واقعات کے درمیان بی ایم سی الرٹ، راکٹ اور اسکائی شاٹ پٹاخوں پر پابندی

پٹاخوں سے نکلنے والی چنگاریوں کے باعث شہر میں آگ لگنے کے واقعات مسلسل سامنے…

1 hour ago

National Education Day: مولانا ابوالکلام آزاد نے ایک ایسے ہندوستان کا خواب دیکھا تھا جہاں تعلیم صرف کتابی علم تک محدود نہ ہو بلکہ انسان کے کردار کی تعمیر کرے

آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرتعلیم، عظیم مجاہد آزادی اور بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کا…

1 hour ago

PM Modi: گجرات کی طرز پر دہلی میں بھی دریائی سیاحت کو فروغ دینے کی تیاری، یمنا میں شروع ہوگی ریور کروز سروس

ریور کروز سروس کے ساتھ یمنا ریور فرنٹ پر کئی دیگر سہولیات بھی تیار کی…

2 hours ago