قومی

Rajasthan Elections 2023: راجستھان اسمبلی انتخابات سے قبل دہلی میں کانگریس کے اعلی کمان کی میٹنگ،متعدد امورپر تبادلہ خیال

Rajasthan Congress Meeting:  قومی دارلحکومت دہلی میں کانگریس قیادت نے جمعرات کو راجستھان میں رواں برس ہونے والے  اسمبلی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے، کے سی وینوگوپال اور راہل گاندھی کے علاوہ سچن پائلٹ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق سچن پائلٹ نے کہا کہ ’’ہم سب ایک ہیں‘‘۔ ہم سب کا ایک ہی  گروپ پے اور اس کے سربراہ راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے ہیں۔ اس میٹنگ کے بارے میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے ٹویٹ کیا کہ عوامی خدمت، سب کی راحت اور ترقی، راجستھان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کانگریس پارٹی نے ترقی اور عوامی بہبود کی اسکیموں کو راجستھان کے ہر گھر تک پہنچایا ہے۔ پارٹی آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر عوام کے درمیان جائے گی۔ راجستھان کا ہر طبقہ یعنی کسان، مزدور، نوجوان، خواتین اور سماج کا ہر طبقہ کانگریس پارٹی میں اپنے اعتماد کا اظہار کر رہا ہے۔ ہم سب کی امنگوں کا خیال رکھیں گے۔ راجستھان  کا حال اور مستقبل کانگریس کے ہاتھ میں محفوظ ہے، اس بار تاریخ بدلے گی۔

 وزیر اعلی گہلوت نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی

یہ میٹنگ راجستھان میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر بلائی گئی تھی۔ کانگریس قیادت ان تمام ریاستوں کے لیڈروں سے باری باری ملاقات کر رہی ہے جہاں اس سال انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے بھی راجستھان کےوزیر اعلی اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی۔ اسی دوران راجستھان کے انچارج سکھجندر رندھاوا، ریاستی سربراہ گووند سنگھ دوتاسارا اور دیگر سینئر لیڈر آج کی میٹنگ میں پہنچے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت کو بھی اس میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی آنا تھا، لیکن پاؤں میں چوٹ کی وجہ سے وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میں شامل ہوئے۔

وینوگوپال نے پریس کانفرنس کرکے میٹنگ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ بہت مفید رہی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعلی اور پی سی سی چیف سمیت راجستھان کانگریس کے 29 لیڈروں نے حصہ لیا۔ سبھی لیڈروں نے ایک ساتھ کہا کہ کانگریس اس سال راجستھان اسمبلی انتخابات جیت سکتی ہے۔ راجستھان کانگریس میں اتحاد ہے۔ آج تمام رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ متحد ہوکر الیکشن لڑیں گے۔ جیتنے کی صلاحیت رکھنے والوں کو امیدوار بنایا جائے گا۔ امیدواروں کی فہرست ستمبر کے پہلے ہفتے میں جاری کی جائے گی۔

Amir Equbal

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

5 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

6 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

6 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

7 hours ago