بھارت ایکسپریس-
Kanhaiya Kumar NSUI In-Charge: کانگریس نے جمعرات (6 جولائی) کو کنہیا کمار کو بڑی ذمہ داری دیتے ہوئے اپنی اسٹوڈنٹ ونگ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کا انچارج مقرر کیا ہے۔ کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال راو نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ جانکاری دی۔ اس سے پہلے، روچی گپتا این ایس یوآئی کی انچارج تھیں، جنہوں نے تقریباً ڈھائی سال پہلے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کنہیا کمار کو فوری اثرسے اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی کا انچارج مقرر کیا ہے۔ کنہیا کمار جے این یو طلبہ یونین کے صدر رہے ہیں اور ستمبر 2021 میں سی پی آئی چھوڑکر کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔
سال 2019 میں لڑا تھا لوک سبھا کا الیکشن
کنہیا کمار نے 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے ٹکٹ پر بیگو سرائے سے الیکشن لڑا تھا۔ حالانکہ وہ الیکشن ہار گئے تھے۔ انہیں بی جے پی کے گری راج سنگھ نے شکست دی تھی۔
بھارت ایکسپریس-
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…