قومی

Delhi Metro: اب دہلی میٹرو میں دو لڑکیوں نے کھمبے کی مدد سے کیا رقص،حیران ہوئے مسافر، ویڈیو وائرل

Delhi Metro: دارالحکومت دہلی کی میٹرو آج کل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ دہلی میٹرو سے متعلق ویڈیوز پچھلے کچھ عرصے سے لگاتار سوشل میڈیا پر دیکھے جا رہے ہیں۔ ان ویڈیوز میں کبھی ڈانس، کبھی جھگڑا حتیٰ کہ کئی جوڑوں کو فحش حرکات کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔ شاید ہی کوئی دن ایسا ہو جب دہلی میٹرو سے متعلق کوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہوا ہو۔ کچھ ویڈیوز اتنی حیران کن ہوتی ہیں کہ لوگ انہیں دیکھ کر شرمندہ ہو جاتے ہیں۔ ایک بار پھر ایسا ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جسے دیکھ کر آپ کے ذہن میں سوال اٹھے گا کہ دہلی میٹرو میں کیا ہو رہا ہے؟

دہلی میٹرو سے متعلق ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں دو لڑکیاں چلتی میٹرو میں رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔ جسے دیکھ کر آس پاس کے مسافر حیران ہیں۔ آج کل دہلی میٹرو میں ڈانس کا ٹرینڈ شروع ہو گیا ہے۔

دو لڑکیاں کھمبے کی مدد سے رقص کرتی آئی نظر

وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو لڑکیاں کھمبے کی مدد سے رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔ دونوں لڑکیاں آشا بھوسلے کے مقبول گانے ‘میں تو بیگھر ہوں’ کی دھن پر رقص کر رہی ہیں۔ لڑکیوں کے ڈانس کی ویڈیو نے مسافروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے لیکن میٹرو کے اندر پبلک پلیس پر اس قسم کے ڈانس نے لوگوں میں عجیب کیفیت پیدا کردی ہے۔ لوگوں نے جب یہ ویڈیو دیکھی تو حیران رہ گئے۔ وائرل ہو رہے ویڈیو پر لوگ بہت سے تبصرے کر رہے ہیں، جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دہلی میٹرو کی اس حرکت سے لوگ مایوس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Tomatoes Stolen: کھیت سے چرا لے گئے ڈھائی لاکھ کا ٹماٹر، خواتین کسان کا رو رو کر برا حال، جانچ میں مصروف ہوئی پولیس

ایک صارف نے لکھا، ” دہلی میٹرو میں لڑکیاں ریل کیوں بنا رہی ہیں، اس کے باوجود کہ وہ حکام کے طے کردہ قوانین سے پوری طرح واقف ہیں۔ دہلی میٹرو اپنے سرکاری چینلز پر باقاعدگی سے مشاورتی پوسٹس شیئر کرتی ہے، سفر کے دوران اچھے اخلاق کو برقرار رکھنے اور ساتھی مسافروں کو پریشان نہ کرنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Major Decision by Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم کا بڑا فیصلہ، 4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس، 9 نئے ججوں کی بھی ہوگی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں…

1 hour ago

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

2 hours ago

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

11 hours ago