قومی

NDA Meeting in Delhi: ’این ڈی اے کا لیڈر منتخب کیا جانا میرے لئے خوش قسمتی کی بات‘، پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں وزیراعظم مودی کا خطاب

نریندرمودی نے کہا، “میں خوش قسمت ہوں کہ سبھی نے اتفاق رائے سے مجھے این ڈی اے کا لیڈر منتخب کیا ہے۔ آپ سبھی نے مجھے ایک نئی ذمہ داری دی ہے اورمیں آپ کا بہت شکرگزار ہوں۔ جب میں 2019 میں اس ایوان میں بول رہا تھا، توآپ سبھی نے مجھے لیڈر منتخب کیا۔  تب میں نے ایک بات پرزور دیا تھا، وشواس (یقین)۔ آج جب آپ مجھے یہ ذمہ داری دے رہے ہیں تواس کا مطلب ہے کہ ہمارے درمیان یقین کا پُل مضبوط ہے۔ یہ رشتہ یقین کی مضبوط بنیاد پر ہے اوریہی سب سے بڑی پونجی ہے۔”

این ڈی اے کا لیڈرمنتخب کیا جانا خوش قسمتی کی بات: نریندرمودی

نریندرمودی نے مزید کہا، “مجھے این ڈی اے کے لیڈر کے طور پراتفاق رائے سے منتخب ہوکرآپ نے جو نئی ذمہ داری دی ہے، اس کا میں بہت شکرگزار ہوں۔ این ڈی اے کا لیڈر منتخب کیا جانا میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔ آپ نے مجھے پھر یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ یہ ہمارے لئے اعتماد کودکھاتا ہے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی کو لوک سبھا کا لیڈر، بی جے پی کے لیڈراوراین ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے لیڈرکے طورپرمنتخب کیا گیا ہے۔”

عوام نے 22 ریاستوں میں این ڈی اے کو خدمت کا موقع دیا: مودی

این ڈی اے کے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا، “بہت کم لوگ اس پربحث کرتے ہیں، شاید یہ بات انہیں شوبھا نہیں دیتی۔ مگرہندوستان کے عظیم جمہوریت کی طاقت دیکھئے۔ آج عوام نے این ڈی اے کو 22 ریاستوں میں حکومت بنانے اور خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔” انہوں نے بی جے پی لیڈران کو خطاب کرتے ہوئے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے اتنے بڑے گروپ کو خطاب کرنا خوشی کی بات ہے۔ جو ساتھی جیت کرآئے ہیں، وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی گرمی میں جس طرح کے سبھی پارٹیوں کے کارکنان نے محنت کی، میں ان کو سلام کرتا ہوں۔

نریندر مودی کو منتخب کیا گیا این ڈی اے کا لیڈر

اس سے قبل، نئی دہلی میں واقع پارلیمنٹ کی پرانی بلڈنگ میں وزیراعظم نریندرمودی کواین ڈی اے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں تیسری بار پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا۔ اب وہ تیسری باروزیراعظم عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ بی جے پی کے سابق صدراوروزیردفاع راجناتھ سنگھ نے نریندرمودی کوتیسری باروزیراعظم بنانے کی تجویز پیش کی، جس کے بعد اس تجویزکی وزیرداخلہ امت شاہ، وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری، بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار، ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو، مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان، اجیت پوار، کمارا سوامی، بہارکے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی، اپنا دل لیڈر انوپریا پٹیل وغیرہ نے حمایت کی، جس کے بعد انہیں پارلیمانی بورڈ کا لیڈر منتخب کرلیا گیا۔

تیسری باربنے گی این ڈی اے کی حکومت: جے پی نڈا

وہیں، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اپنے خطاب میں کہا، ”ہم وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ہرلمحہ ملک کی خدمت میں گزارا۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان آج تاریخ رقم کررہا ہے اوراین ڈی اے مسلسل تیسری باراکثریت کی حکومت بنا رہی ہے۔” این ڈی اے کی میٹنگ جے پی نڈا نے کہا کہ جس لمحے کا انتظارتھا وہ گھڑی اب آگئی ہے۔ مودی جی کا ہر لمحہ ملک کی خدمت کے لئے وقف ہے۔ عوام نے این ڈی اے کو اکثریت دی ہے۔ تیسری بارمسلسل این ڈی اے کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ تاریخی جیت کے لئے سبھی اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sugar mills: شوگر ملز نے 2024-25 سیزن کے پہلے 70 دنوں میں کسانوں کو ادا کیے 8,126 کروڑ روپے

وزیر خوراک پرہلاد جوشی نے بدھ کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ، شوگر ملوں نے 2024-25…

9 minutes ago

Indian realty institutional: ہندوستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری نے 2024 میں ایک قائم کیا نیا ریکارڈ

ہندوستان کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر 2024 میں بے مثال رفتار حاصل کرنے کے لیے تیار…

1 hour ago

NIPL اگلے سال چار سے چھ اضافی ممالک میں UPI شروع کرنے کا بنا رہا ہے منصوبہ

NIPL، نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ، UPI کو…

1 hour ago

PE-VC فنڈز کی سرمایہ کاری میں 156% اضافہ، نومبر میں 4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری

پرائیویٹ ایکویٹی (PE) اور وینچر کیپیٹل (VC) فنڈز نے نومبر 2024 میں ملک میں مجموعی…

2 hours ago

Net direct tax receipts grows: وسط دسمبر تک براہ راست ٹیکس کی وصولی 16.45 فیصد بڑھ کر 15.82 لاکھ کروڑ روپے ہوئی

رواں مالی سال میں براہ راست ٹیکس کی وصولی نئی بلندی کو چھو گئی ہے۔…

2 hours ago