بین الاقوامی

Pakistan wins UNSC Non-Permanent Seat: پاکستان بنا UNSC کا رکن، جانئے اس سے کیا کیا ملیں گے فائدے؟

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پانچ عارضی نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں منتخب ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے پانچ خالی نشستوں پر انتخابات کرائے تھے۔ اس میں جیت کے لئے دو تہائی اکثریت یعنی 193 ممالک کے 128 ووٹ درکارتھے۔ ان نشستوں پر پاکستان کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پناما اورصومالیہ کے امیدوارمنتخب ہوئے ہیں۔ اب ان ممالک کودوسال تک سلامتی کونسل کی خدمات انجام دینا ہوں گی اوران کی مدت اگلے سال یعنی 2025 سے شروع ہوگی۔

پاکستان کوعارضی رکنیت ملنے پروزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک دنیا کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کرکام کرنے کا خواہاں ہے۔ ہم ممالک کے درمیان امن، استحکام اورتعاون کے فروغ کے لئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔آئیے جانتے ہیں کہ سلامتی کونسل کا رکن بننے کے بعد پاکستان کو کیا فوائد حاصل ہوں گے۔

کیا ہے یواین ایس سی یا اقوام متحدہ سلامتی کونسل؟

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوعالمی سلامتی کے انتظام کا سب سے بڑا فورم سمجھا جاتا ہے۔ اس کے کندھوں پردنیا میں امن کے قیام اوراجتماعی سلامتی کے اصولوں پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی عارضی رکنیت وقتاً فوقتاً تبدیل ہوتی رہتی ہے، جیسا کہ اس باربھی ہوا ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 10 عارضی اراکین میں جاپان، ایکواڈور، موزمبیق، مالٹا اورسوئٹزرلینڈ شامل تھے، جن کی مدت 31 دسمبرکو ختم ہو رہی تھی۔ ان کی جگہ کو پُرکرنے کے لئے ہونے والے انتخابات میں صومالیہ کو179 ووٹ ملے جبکہ افریقی اورایشیا پیسیفک ممالک کی دو نشستوں کے لیے پاکستان کو182 ووٹ ملے۔ اس کے ساتھ ہی لاطینی امریکی اورکیریبین ممالک کے لیے پناما کو183، مغربی یورپی اوردیگر ممالک کے لئے ڈنمارک کو184 اوریونان کو182 ووٹ ملے۔ ان پانچ نئے ارکان کی مدت ملازمت یکم جنوری 2025 سے شروع ہوگی۔

پاکستان چاہے تو کرسکتا ہے اپنے شبیہ میں سدھار

پاکستان کا سلامتی کونسل کا رکن بننے کے اپنے فائدے ہیں۔ بین الاقوامی امن اورسلامتی کوبرقراررکھنے والے اقوام متحدہ کے سب سے طاقتورادارے کا رکن بننے سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہترہوگا۔ پاکستان، جسے دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملک کے طورپرنشان زد کیا گیا ہے، اب اس کے پاس اپنی شبیہ کوبہتر بنانے کا موقع ہے۔ پاکستان امن کی کارروائیوں میں حصہ ڈال کراس سمت میں قدم اٹھا سکتا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

9 hours ago