لینڈ فار جاب سے متعلق مبینہ گھوٹالے سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں راؤز ایونیو کورٹ نے ای ڈی کے جوائنٹ ڈائریکٹر کو طلب کیا ہے۔ عدالت نے ای ڈی کی جانب سے ضمنی چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے وقت کی مانگ پر ای ڈی کے جوائنٹ ڈائریکٹر کو کیس ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت اس کیس کی اگلی سماعت 6 جولائی کو کرے گی۔ اس سے پہلے ای ڈی کی طرف سے پہلی چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔
اس میں بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، میسا بھارتی یادو، ہیما یادو اورامت کٹیال کے نام شامل ہیں۔ کیس کی سماعت کے دوران ای ڈی نے عدالت میں الزام لگایا تھا کہ لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان کے ارکان کے ناجائز منافع کو ٹھکانے لگانے کے لیے دو کمپنیاں بنائی گئی تھیں۔ ان دونوں کمپنیوں کو اب ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ملزم بنایا ہے۔
اس سے پہلے ای ڈی نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کمپنی اے کے انفو سسٹم کے اوبجیکٹ ولازکے مطابق یہ ڈیٹا کے تجزیہ کا کام کرتی ہے۔ لیکن کمپنی کی طرف سے کوئی کاروبار نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ تیجاشوی یادو کے ذریعے ایک اور کمپنی اے بی ایکسپورٹ میں 50 لاکھ روپے لگائے گئے تھے۔ ای ڈی کے مطابق ان دونوں کمپنیوں کا استعمال ملزمین اپنے مذموم عزائم کو چھپانے کے لیے کر رہے تھے۔
آپ کو بتا دیں کہ ریلوے میں نوکری کے بدلے زمین لینے کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں عدالت میں یہ سماعت جاری ہے۔ 30 جنوری کو بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو سے بھی ای ڈی نے زمین کے لیے نوکری گھوٹالہ معاملے میں پوچھ گچھ کی تھی۔ تیجسوی یادو سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پٹنہ کے دفتر میں تقریباً 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ رپورٹ کے مطابق تیجسوی یادو 30 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے پٹنہ کے بینک روڈ پر واقع ای ڈی کے دفتر پہنچے تھے۔
بھارت ایکسپریس
اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…
دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…
اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…
ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…
ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…
دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…