انٹرٹینمنٹ

Film Manihar: پروموشن کے لیے لکھنؤ پہنچی ‘منیہار’ کی اسٹار کاسٹ، اپنے کرداروں سے اٹھایا پردہ

لکھنؤ: سوشل کامیڈی فلم ‘منیہار’ کافی چرچاؤں میں ہے۔ فلم کی اسٹار کاسٹ پروموشن کے لیے اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ پہنچی اور لوگوں سے فلم دیکھنے کو کہا۔ فلم کو جئے شری مووی پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اداکار بدرالاسلام اور اداکارہ روشنی رستوگی نے کہانی اور اپنے اپنے کرداروں کے بارے میں بات کی۔

اداکار بدرالاسلام نے کہا کہ فلم کی کہانی کافی سادہ ہے۔ یہ ایک منیہار کی کہانی ہے، جو گاؤں گاؤں چوڑیاں بیچتا ہے۔ جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے، اس کی ملاقات ساوتری نامی لڑکی سے ہوتی ہے، جس سے اسے پیار ہو جاتا ہے۔ بعد میں اسے اس کی آنکھوں میں دقت پیدا ہو جاتی ہے۔

’’جب وہ گاؤں کے ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے، تو وہ اسے بتاتا ہے کہ اس کی بینائی ختم ہو گئی ہے۔ پھر وہ شہر کے ایک سرکاری اسپتال جاتا ہے، جہاں ڈاکٹر اسے بتاتے ہیں کہ اس کی آنکھیں ٹھیک ہو جائیں گی‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں انہیں ساوتری کے بھائی سے شادی کے لیے کشتی لڑنی ہے کیونکہ شادی جیتنے کے بعد ہی ہو سکتی ہے۔

کردار نبھاتے ہوئے درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئے بدرالاسلام نے کہا کہ میں ایک گاؤں سے ہوں، میں نے کھیتی باڑی، ہل چلانے وغیرہ کا کام کیا ہے۔ اس لیے مجھے اپنا کردار ادا کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ لیکن اندھے پن کی اداکاری چیلنجنگ تھی۔ اس میں کئی باریکیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

اداکارہ روشنی رستوگی نے ساوتری کے کردار کے بارے میں کہا کہ فلم میں میرا کردار ایک سادہ دیہاتی لڑکی کا ہے۔ گاؤں میں رہنے کی وجہ سے وہ اپنے خوابوں کو پرواز نہیں دے پا رہی ہے۔ اسے ایک جیون ساتھی کی ضرورت ہے جو اس کے خوابوں کو سمجھے۔ اسی دوران، منیہار اس کی زندگی میں آتا ہے، جس سے اسے پیار ہو جاتا ہے۔ جب گھر والوں کو منیہار کے رات کے اندھے پن کا علم ہوا تو وہ اس شادی کے خلاف ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، “رات کے اندھے پن میں مبتلا ہونے کے باوجود، وہ نہ تو منیہار کو چھوڑتی ہے اور نہ ہی اپنے گھر والوں کی مرضی کے خلاف جاتی ہے۔ یہ منیہار اور ساوتری کی ایک بہت ہی خوبصورت محبت کی کہانی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں شروع سے ہی شہر میں رہ رہی ہوں، زندگی میں کبھی گاؤں نہیں گئی۔ لیکن جب میں فلم کی شوٹنگ کے لیے گاؤں گئی تو مجھے یہ بہت پسند آیا۔ وہاں موجود ہر شخص مجھے ایک خاندان لگتا تھا۔ میں اپنے کردار میں اس قدر ڈوبی ہوئی تھی کہ مجھے لگا کہ میں حقیقی زندگی میں بھی ساوتری ہوں۔ یہ فلم 14 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago