بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی والوں کو الیکشن سے پہلے 4300 کروڑ روپئے کا تحفہ دیا ہے۔ (تصویر: اے این آئی)
PM Modi Delhi Rally before Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے آج یعنی 3 جنوری، 2025 کو دہلی کو 4300 کروڑ روپئے کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیا۔ اشوک وہارمیں 1675 سوابھیمان فلیٹ بن کرتیار ہیں، جس کی کنجی آج وزیراعظم نے غریبوں کو سونپ دیا۔ وزیراعظم مودی نے نوروجی نگرمیں ورلڈ ٹریڈ سینٹرکا سروجنی نگرمیں سرکاری ملازمین کے لئے ٹائپ-II کوارٹرکا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم مودی دوارکا میں سی بی ایس سی کے انٹیگریٹیڈ آفس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔
دہلی یونیورسٹی کو دیا تحفہ
وزیراعظم مودی دہلی یونیورسٹی کے 600 کروڑ روپئے سے زیادہ کے تین پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں نجف گڑھ کے روشن پورہ میں ویرساورکرکالج کی سنگ بنیادرکھی۔ سورج مل وہار میں دہلی یونیورسٹی کے ایسٹ کیمپس (مشرقی کیمپس) اوردوارکا میں دہلی یونیورسٹی کے ویسٹ کیمپس (مغربی کیمپس) کی سنگ بنیاد شامل ہے۔ مرکزمیں بی جے پی 10 سالوں سے اقتدارمیں ہے، لیکن دہلی میں اقتدارکا انتظار 27 سال سے ہے۔ سال 1998 کے بعد سے بی جے پی دہلی کی اقتدارمیں واپسی نہیں کرسکی ہے۔
غریبوں کو فلیٹ کی کنجی سونپی گئی
وزیراعظم نریندرمودی نے دہلی میں طلبا وطالبات سے بھی بات چیت کی۔ اس دوران ان کے ساتھ مرکزی وزیرمنوہرلال کھٹر بھی تھے۔ وزیراعظم مودی نے اشوک وہارمیں بنے فلیٹس کا معائنہ بھی کیا، جوآج غریبوں کو سونپے گئے۔ دہلی بی جے پی نے قومی دارالحکومت میں آئندہ الیکشن سے پہلے جمعہ کووزیراعظم نریندرمودی کا ایک پوسٹرجاری کیا ہے۔ پوسٹرمیں ہیڈ لائن ہے، “دہلی چلو مودی کے ساتھ” اور ساتھ میں حال کے سالوں میں وزیراعظم مودی نے جس ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے، اس کا کولازبھی ہے۔ دہلی میں ریلی کوخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ”اس سال ہمارا کردارمضبوط ہوگا، ہمارا ملک معاشی طاقت کی علامت بن گیا ہے۔” اشوک وہارمیں غریبوں کوفلیٹ کی چابیاں دینے کے بعد وزیراعظم مودی نے کہا، “یہ عزت نفس کا گھرہے… یہ نئی امیدوں اور نئے خوابوں کا گھرہے۔ میں یہاں آپ کے جشن کا حصہ بننے آیا ہوں۔”
بھارت ایکسپریس۔
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…