ملک میں دفاتر میں کام کرنے والے وائٹ کالر ملازمین کی تقرری میں دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ یہ اعلیٰ اسکل اور اسٹریٹجک رول کے ذریعے کارفرما تھا۔ Naukri Jobspeak کے مطابق دسمبر 2024 میں انڈیکس 2,651 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد کی مضبوط ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ آنے والے سال کے لیے ایک امید افزا نشان ہے۔
سب سے زیادہ تقرری کہاں ہوئی؟
رپورٹ میں کہا گیا کہ دسمبر 2024 میں مصنوعی ذہانت/مشین لرننگ کے شعبے میں سب سے زیادہ 36 فیصد تقرری ہوئیں ہیں۔ اس کے بعد تیل اور گیس 13 فیصد، روزمرہ استعمال کی گھریلو اشیاء (FMCG) بنانے والی کمپنیاں 12 فیصد اور ‘صحت کی دیکھ بھال’ 12 فیصد کے ساتھ تھیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ٹاپ 10 شہروں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Naukri.com کے چیف بزنس آفیسر پون گوئل نے کہا، “مصنوعی ذہانت/مشین لرننگ اور تخلیقی شعبوں میں ترقی کی وجہ سے ہندوستان کی جاب مارکیٹ جوش و خروش کے ساتھ 2025 میں داخل ہو رہی ہے اور ‘تبدیلی’ ‘C-suite’ (اعلی پوزیشنوں) میں رول سے پتہ چلتا ہے کہ ہم ایک زیادہ متحرک منظر نامے میں تبدیل ہو رہے ہیں، جس میں FMCG جیسے روایتی شعبے اس ارتقاء کے مطابق ہو رہے ہیں، جس میں نئے ٹیلنٹ کو اسٹریٹجک ہنرکے ساتھ جوڑاجارہا ہے ۔”
وائٹ کالر جاب کیا ہے؟
وائٹ کالر جاب ایک ایسا کام ہے جو بنیادی طور پر دفترکے کاموں، انتظامی یا پیشہ ورانہ کام سے متعلق ہے۔ ان ملازمتوں میں عموماً جسمانی مشقت کے بجائے ذہنی مشقت اور اسکل کی ضرورت ہوتی ہے۔ اصطلاح روایتی طور پر ملازمتوں پر لاگو ہوتی ہے، جہاں ملازمین عام طور پر فارمل لباس پہنتے ہیں، جیسے قمیض اور ٹائی۔
بھارت ایکسپریس
ہندوستانی ٹیم نے زمبابوے کو 121 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ون…
وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…
سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…
ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…
ہائی کورٹ کی سختی کے بعد میڈیکو لیگل اور پوسٹ مارٹم رپورٹس اب سی سی…
ایم ایس دھونی نے آئی پی ایل 2027 میں کھیلنے کے بارے میں اہم بیان…