قومی

Delhi Police registered case : امانت اللہ خان سمیت عآپ کے دو امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج،فلائنگ کِس دینے کے معاملے میں شکایت

دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور اوکھلا اسمبلی سے امیدوار امانت اللہ خان کے خلاف جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر نمبر 95/25 سیکشن 223/3/5 بی این ایس اور 126 آر پی ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے۔وہیں دوسری جانب دہلی پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خاتون نے عآپ ممبر اسمبلی دنیش موہنیا کے خلاف سنگم وہار پولیس اسٹیشن میں فلائنگ کس دینے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ دہلی پولیس نے دفعہ 323/341/509 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

بتادیں کہ آج دارالحکومت دہلی  میں اسمبلی انتخابات ہورہےہیں۔ دہلی کی تمام 70 سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوگئی  ہے جوکہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس دوران دہلی کے 1.56 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں اور تقریباً 700 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے گھروں سے نکل کر پولنگ بوتھ پہنچ رہے ہیں۔ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔

اس انتخاب میں جہاں عام آدمی پارٹی تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی لڑائی میں مصروف ہے وہیں بی جے پی اور کانگریس بھی تخت دہلی پر قبضہ کرنے کی جدوجہد  کررہی  ہیں۔ بی جے پی 25 سال سے زیادہ عرصے سے اقتدار سے باہر ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی سے پہلے کانگریس 15 سال اقتدار میں تھی، لیکن پچھلے دو انتخابات میں پارٹی ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ قومی دارالحکومت میں تمام 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13,766 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ 699 امیدوار میدان میں ہیں۔ شفاف ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے نیم فوجی دستوں کی 220 کمپنیاں، 35,626 دہلی پولیس اہلکار اور 19,000 ہوم گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔ 3000 کے قریب پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے دوران پولیس ٹیم ڈرون کے ذریعے بھی نظر رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Shehzad Poonawalla: ٹی وی شو رائز اینڈ فال میں شہزاد پونا والا سے ہاتھا پائی، کیسے شروع ہوا تنازع؟

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزاد پونا والا کے ساتھ مبینہ ہاتھا…

1 hour ago

Yahya Rahim Safavi: امریکہ اب خلیج فارس میں واپس نہیں آئے گا، یحیی رحیم صفوی کا دعویٰ

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی پیر کو امریکہ کا نام لیے…

2 hours ago

Asian Games 2026: بارش کے باعث چاروں کوارٹر فائنل منسوخ، سیمی فائنل میں بھارت-سری لنکا اور پاکستان-بنگلہ دیش آمنے سامنے

کوارٹر فائنل مرحلے کے تمام مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیمی…

2 hours ago

Iran US War: ایران کے ساتھ ہر معاہدے کے لیے ہم تیار، امریکی نیت پر اعتماد نہیں

ٹرمپ نے اتوار کو ایکسیوس سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں اس ہفتے ایران…

3 hours ago

Delhi NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بدلاموسم کا مزاج، بارش اور تیز ہواؤں سے ٹھنڈک میں اضافہ

دہلی میں دن کے دوران مغرب -شمال مغرب کی سمت سے 15 سے 20 کلومیٹر…

3 hours ago