دہلی اسمبلی انتخابات کے بارے میں سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا سائٹ ‘X’ پر پوسٹ کیا، “پیارے دہلی والوں، آج ووٹ ڈالنے کا دن ہے۔ آپ کا ووٹ صرف ایک بٹن نہیں ہے، یہ آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے، اچھے اسکول، بہترین اسپتال اور ہر خاندان کو باعزت زندگی دینے کا موقع ہے۔ آج ہمیں جھوٹ، نفرت اور خوف کی سیاست کو شکست دے کر سچائی، ترقی اور ایمانداری کو جتانا ہے، خود بھی ووٹ کریں اور اپنے پریوار ، پڑوسیوں، دوستوں کو کی حوصلہ افزائی کریں، دہلی جیتے گی۔
اس انتخاب میں جہاں عام آدمی پارٹی تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی لڑائی میں مصروف ہے وہیں بی جے پی اور کانگریس بھی تخت دہلی پر قبضہ کرنے کی جدوجہد کررہی ہیں۔ بی جے پی 25 سال سے زیادہ عرصے سے اقتدار سے باہر ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی سے پہلے کانگریس 15 سال اقتدار میں تھی، لیکن پچھلے دو انتخابات میں پارٹی ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ قومی دارالحکومت میں تمام 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13,766 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ 699 امیدوار میدان میں ہیں۔ شفاف ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے نیم فوجی دستوں کی 220 کمپنیاں، 35,626 دہلی پولیس اہلکار اور 19,000 ہوم گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔ 3000 کے قریب پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے دوران پولیس ٹیم ڈرون کے ذریعے بھی نظر رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔
بھارت ایکسپریس
جن اسکولوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں ان میں ہیریٹیج اسکول اور میور اسکول شامل…
ون ڈے ٹیم میں ہندوستان کا ٹاپ آرڈر پہلے سے ہی طے ہے۔ کپتان روہت…
آج دارالحکومت دہلی میں اسمبلی انتخابات ہورہےہیں۔ دہلی کی تمام 70 سیٹوں پر ووٹنگ صبح…
کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نرمان بھون میں…
یہاں کے مقامی لوگ اور مہا کمبھ میں آنے والے عقیدت مند وزیر اعظم مودی…
ملک میں تمام اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے بعد انتخابی عہدیدار بائیں…