دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا ہے کہ دہلی میں آج کا الیکشن صرف الیکشن نہیں بلکہ دھرم یودھ ہے۔ یہ اچھائی اور برائی کے درمیان لڑائی ہے۔ یہ کام اور غنڈہ گردی کی لڑائی ہے۔ میں دہلی کے تمام لوگوں سے اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتی ہوں۔ کام کے لئےووٹ دیں، اچھائی کو ووٹ ڈالیں۔ سچائی کی جیت ہوگی ۔
بتادیں کہ آج دارالحکومت دہلی میں اسمبلی انتخابات ہورہےہیں۔ دہلی کی تمام 70 سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوگئی ہے جوکہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس دوران دہلی کے 1.56 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں اور تقریباً 700 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے گھروں سے نکل کر پولنگ بوتھ پہنچ رہے ہیں۔ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔
اس انتخاب میں جہاں عام آدمی پارٹی تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی لڑائی میں مصروف ہے وہیں بی جے پی اور کانگریس بھی تخت دہلی پر قبضہ کرنے کی جدوجہد کررہی ہیں۔ بی جے پی 25 سال سے زیادہ عرصے سے اقتدار سے باہر ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی سے پہلے کانگریس 15 سال اقتدار میں تھی، لیکن پچھلے دو انتخابات میں پارٹی ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ قومی دارالحکومت میں تمام 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13,766 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ 699 امیدوار میدان میں ہیں۔ شفاف ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے نیم فوجی دستوں کی 220 کمپنیاں، 35,626 دہلی پولیس اہلکار اور 19,000 ہوم گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔ 3000 کے قریب پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے دوران پولیس ٹیم ڈرون کے ذریعے بھی نظر رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔
بھارت ایکسپریس
میکے داتو ڈیم پروجیکٹ کو لے کر کرناٹک اور تمل ناڈو کے درمیان تنازع شدت…
ہریش سنگھ دھامی کا الزام ہے کہ میلے کی صدارت کی ذمہ داری دینے کے…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں…
یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے ابو ظہبی میں ہونے والی بات چیت کے دوران…
338 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے ایک وکٹ سے حاصل…
مجوزہ دوطرفہ تجارتی معاہدے کے تحت بھارت کو ٹیرف کے معاملے میں حریف ممالک کے…