قومی

Delhi Assembly Election: ووٹنگ سے چند منٹ قبل عام آدمی پارٹی کا الزام،ہمارے پولنگ ایجنٹ کی غیر موجودگی میں کیا گیا ماک ڈرل

دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ سے چند منٹ پہلے ہی عام آدمی پارٹی نے ایک اعتراض درج کرایا ہے۔تلک مارگ سینٹر سے عام آدمی پارٹی کے پولنگ ایجنٹس نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری غیر موجودگی میں ہی ماک ڈرل کردی گئی ہے۔ جبکہ یہ تمام پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ہونا چاہیے تھا۔چونکہ ماک ڈرل اس بات کی یقین دہانی کیلئے کرائی جاتی ہے کہ مشین ٹھیک طریقے سے کام کررہی ہے اور ای وی ایم میں کوئی خرابی نہیں ہے۔ لیکن عام آدمی پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کا الزام ہے کہ ان کی غیرموجودگی میں ہی ماک ڈرل کرایا گیا ہے۔

بتادیں کہ آج دارالحکومت دہلی  میں اسمبلی انتخابات ہورہےہیں۔ دہلی کی تمام 70 سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوگئی  ہے جوکہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس دوران دہلی کے 1.56 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں اور تقریباً 700 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے گھروں سے نکل کر پولنگ بوتھ پہنچ رہے ہیں۔ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔

اس انتخاب میں جہاں عام آدمی پارٹی تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی لڑائی میں مصروف ہے وہیں بی جے پی اور کانگریس بھی تخت دہلی پر قبضہ کرنے کی جدوجہد  کررہی  ہیں۔ بی جے پی 25 سال سے زیادہ عرصے سے اقتدار سے باہر ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی سے پہلے کانگریس 15 سال اقتدار میں تھی، لیکن پچھلے دو انتخابات میں پارٹی ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ قومی دارالحکومت میں تمام 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13,766 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ 699 امیدوار میدان میں ہیں۔ شفاف ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے نیم فوجی دستوں کی 220 کمپنیاں، 35,626 دہلی پولیس اہلکار اور 19,000 ہوم گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔ 3000 کے قریب پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے دوران پولیس ٹیم ڈرون کے ذریعے بھی نظر رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

POCSO Act Muslim Personal Law: مسلم پرسنل لا کا حوالہ دے کر پوکسو سے نہیں بچ سکتے، نابالغ بیوی سے تعلق پر دہلی ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

جسٹس سنجیو نرولا کی سربراہی والی بنچ نے ایک معاملے میں کہا کہ ذاتی قانون…

8 minutes ago

Rain in Uttar Pradesh: اتر پردیش میں بارش اور طوفان کا قہر، 56 افراد ہلاک، 46 زخمی، سیتاپور میں سب سے زیادہ 7 اموات

گزشتہ 60 گھنٹوں کے دوران ریاست کے 56 اضلاع میں شدید بارش ریکارڈ، 107 مویشی…

28 minutes ago

Asian Games 2026: زیورات فروخت کرنے والی ہریتا بھدرا نے جاپان میں لہرایا ترنگا، 200 میٹر میں جیتا کانسے کا تمغہ

 بھارت کی اسٹار اسپرنٹر ہریتا بھدرا نے جاپان میں خواتین کی 200 میٹر فائنل ریس…

1 hour ago