قومی

Delhi Assembly Election Voting 2025 Live: دہلی اسمبلی کی تمام 70 سیٹوں پر ووٹنگ جاری،699امیدواروں کی قسمت کا ہورہا ہے فیصلہ

آج دارالحکومت دہلی  میں اسمبلی انتخابات ہورہےہیں۔ دہلی کی تمام 70 سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوگئی  ہے جوکہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس دوران دہلی کے 1.56 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں اور تقریباً 700 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے گھروں سے نکل کر پولنگ بوتھ پہنچ رہے ہیں۔ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔

اس انتخاب میں جہاں عام آدمی پارٹی تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی لڑائی میں مصروف ہے وہیں بی جے پی اور کانگریس بھی تخت دہلی پر قبضہ کرنے کی جدوجہد  کررہی  ہیں۔ بی جے پی 25 سال سے زیادہ عرصے سے اقتدار سے باہر ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی سے پہلے کانگریس 15 سال اقتدار میں تھی، لیکن پچھلے دو انتخابات میں پارٹی ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ قومی دارالحکومت میں تمام 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13,766 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ 699 امیدوار میدان میں ہیں۔ شفاف ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے نیم فوجی دستوں کی 220 کمپنیاں، 35,626 دہلی پولیس اہلکار اور 19,000 ہوم گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔ 3000 کے قریب پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے دوران پولیس ٹیم ڈرون کے ذریعے بھی نظر رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi in Mahakumbh 2025: پریاگ راج پہنچے پی ایم مودی،سنگم میں لگائیں گے آستھا کی ڈبکی

یہاں کے مقامی باشندے اور مہا کمبھ میں آنے والے عقیدت مند وزیر اعظم مودی…

49 minutes ago

Delhi Assembly Elections 2025: ووٹ ڈالنے کے بعد سیاہی فوراً  انگلی سے  کیوں نہیں  چھوٹتی ہے ؟، جانئے آخر کون سا کیمیکل ہوتا ہے استعمال

ملک میں تمام اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے بعد انتخابی عہدیدار بائیں…

1 hour ago

Delhi Assembly Elections 2025: دہلی میں ووٹنگ کی رفتار سست روی کی شکار،دو گھنٹے میں صرف 8 فیصد ہوئی ووٹنگ

دہلی کے 1.56 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں اور تقریباً…

2 hours ago

US Change Visa Policy: ٹرمپ نے  ہندوستانیوں  کی مصیبت مزید بڑھائی ، ویزے کو لے کر بدلنے والے ہیں یہ قوانین

ریپبلکن سینیٹرز کا کہنا ہے کہ اس قوانین سے امیگریشن قوانین کی نگرانی کرنا مشکل…

2 hours ago

Delhi Assembly Election: دہلی کا الیکشن، صرف ایک الییکشن نہیں ہے بلکہ ایک دھرم یودھ ہے- آتشی

بتادیں کہ آج دارالحکومت دہلی  میں اسمبلی انتخابات ہورہےہیں۔ دہلی کی تمام 70 سیٹوں پر…

2 hours ago

Delhi Election 2025: آج ہمیں جھوٹ، نفرت اور خوف کی سیاست کو شکست دے کر سچائی، ترقی اور ایمانداری کو جتانا ہے- اروند کیجریوال

اس انتخاب میں جہاں عام آدمی پارٹی تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی لڑائی میں…

3 hours ago