قومی

Delhi Assembly Elections 2025: دہلی میں ووٹنگ کی رفتار سست روی کی شکار،دو گھنٹے میں صرف 8 فیصد ہوئی ووٹنگ

دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح سات بجے سے جاری ووٹنگ کے اس عمل میں ابھی تک سست رفتاری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ صبح کے ابتدائی دو گھنٹے میں دہلی کے اندر 8.10فیصد ہی ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ صبح کے ابتدائی دو گھنٹے میں ووٹنگ کی رفتار مزید تیز ہونی چاہیے تھی لیکن اس بار دہلی میں ووٹنگ کی رفتار دھیمی ہے اور ایسی امید ہے کہ دوپہر بعد دہلی کے لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے نکلیں گے اور اپنا اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

حالانکہ صبح  9 بجے تک نئی دہلی سیٹ پر 6.51 فیصد،کالکاجی میں 6.19 فیصد،شاہدارا میں 8.92 فیصد ، بدرپور میں 9.96 فیصد،چھتر پور میں 11.05 فیصد،دوارکا میں 9.50 فیصد، گریٹر کیلاش میں 6.80 فیصد،مہرولی میں 4.78فیصد،اوکھلا میں 7.90 فیصد،راجوری گارڈن میں 5.89فیصد،پٹپڑ گنج میں 8.70فیصد،بابرپور میں 9.36 فیصدی،بوانا میں 7.27 فیصدی،دہلی کینٹ میں 7.60 فیصد،گاندھی نگر میں 6.64 فیصد،جنگ پورا مین 7.33 فیصد اور مصطفیٰ باد میں 12.43 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

بتادیں کہ آج دارالحکومت دہلی  میں اسمبلی انتخابات ہورہےہیں۔ دہلی کی تمام 70 سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوگئی  ہے جوکہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس دوران دہلی کے 1.56 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں اور تقریباً 700 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے گھروں سے نکل کر پولنگ بوتھ پہنچ رہے ہیں۔ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔

اس انتخاب میں جہاں عام آدمی پارٹی تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی لڑائی میں مصروف ہے وہیں بی جے پی اور کانگریس بھی تخت دہلی پر قبضہ کرنے کی جدوجہد  کررہی  ہیں۔ بی جے پی 25 سال سے زیادہ عرصے سے اقتدار سے باہر ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی سے پہلے کانگریس 15 سال اقتدار میں تھی، لیکن پچھلے دو انتخابات میں پارٹی ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ قومی دارالحکومت میں تمام 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13,766 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ 699 امیدوار میدان میں ہیں۔ شفاف ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے نیم فوجی دستوں کی 220 کمپنیاں، 35,626 دہلی پولیس اہلکار اور 19,000 ہوم گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔ 3000 کے قریب پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے دوران پولیس ٹیم ڈرون کے ذریعے بھی نظر رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Khavda PIN Code: کبھی 70 کلومیٹر دور تھا ڈاک خانہ، اب ملا اپنا پن کوڈ 370246، اڈانی گرین کے ماسٹر پلان سے بدل رہی ہے کھاوڑا کی تصویر

گجرات کے کچھ میں واقع کھاوڑا رینیوایبل انرجی پارک کو ملا الگ پن کوڈ اور…

8 minutes ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

8 minutes ago

POCSO Act Muslim Personal Law: مسلم پرسنل لا کا حوالہ دے کر پوکسو سے نہیں بچ سکتے، نابالغ بیوی سے تعلق پر دہلی ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

جسٹس سنجیو نرولا کی سربراہی والی بنچ نے ایک معاملے میں کہا کہ ذاتی قانون…

41 minutes ago

Rain in Uttar Pradesh: اتر پردیش میں بارش اور طوفان کا قہر، 56 افراد ہلاک، 46 زخمی، سیتاپور میں سب سے زیادہ 7 اموات

گزشتہ 60 گھنٹوں کے دوران ریاست کے 56 اضلاع میں شدید بارش ریکارڈ، 107 مویشی…

1 hour ago