قومی

PM Modi dials MK Stalin: پی ایم مودی نے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ سے فون پر کی بات،سیلاب کی تباہی پر لیا اپ ڈیٹ ،ہرممکن تعاون کا دلایا بھروسہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن سے ریاست کے کچھ حصوں میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے فون  پر بات کی اور انہیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پی ایم مودی نے سیلاب کی صورتحال کے بارے میں وزیراعلیٰ  اسٹالن کو فون کیا اور صورتحال پر اپ ڈیٹ لینے کے ساتھ انہیں مرکز سے بھرپور تعاون کی ہرممکن یقین دہانی کرائی ۔

واضح رہے کہ شمالی تمل ناڈو کا ولوپورم ضلع پیر کو انتہائی شدید بارش کے بعد خطرناک سیلاب کی زد میں ہے، جس سے دیہاتوں اور رہائشی کالونیوں تک رسائی تقریباً مسدود ہو گئی کیونکہ پل اور سڑکیں زیر آب آ گئیں  ہیں اور کھڑی فصلوں کا بڑا رقبہ زیر آب آ گیا ہے۔اسی دوران ترووناملائی  لینڈ سلائڈنگ کا ایک خطرناک واقعہ پیش آیا جس میں سات لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک ہی گھر سے پانچ لاشیں برآمد ہوئیں۔

یاد رہے کہ یہ طوفان فینگل نے ریاست میں تباہی مچانے کے بعد تقریباً 1.5 کروڑ لوگوں کو اب تک متاثر کیاہے۔ذرائع کے مطابق جب پی ایم مودی سی ایم  اسٹالن  سے فون پر بات کررہے تھے ،اسی دوران سی ایم اسٹالن نے پی ایم مودی پر زور دیا کہ وہ راحت اور بحالی کے کاموں کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) سے 2,000 کروڑ روپے جاری کریں تاکہ اس مشکل وقت کا سامنا کیا جاسکے۔ حالانکہ پی ایم مودی کی طرف سے اس پر کیا جواب دیا گیا ،یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Eknath Shinde News: صرف 45 منٹ کی ملاقات میں مان گئے ایکناتھ شندے، فڑنویس حکومت میں بنیں گے نائب وزیراعلیٰ

ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر سے مل کرحکومت بنانے…

3 minutes ago

Salman Khan Security Breach: سلمان خان کی شوٹنگ سائٹ میں گھس گیا انجان شخص، پوچھ گچھ میں دی دھمکی، کہا- ’بشنوئی کو بولوں کیا‘

لارنس بشنوئی سے مل رہی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان کی شوٹنگ سائٹ پرانجان شخص…

27 minutes ago

127 ہندوستانی کمپنیاں net-zero کے اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رپورٹ

بھارت میں تقریباً 25 کمپنیاں، جن میں زیادہ تر پاور، سیمنٹ اور کان کنی کے…

2 hours ago

ICC Ranking:ہیری بروک کو ٹیسٹ رینکنگ میں بڑا فائدہ ملا،یشسوی جیسوال کو شکست دے کر دوسرا مقام کیا حاصل

کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور…

2 hours ago

امریکہ نے بھارت کو 1.2 بلین ڈالر کے MH-60R ہیلی کاپٹر آلات کی فروخت کی منظوری دی

ہیلی کاپٹروں کی خریداری سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جس سے ہند-بحرالکاہل…

3 hours ago

Su-30 کو بحری دستوں میں اپ گریڈ کیا گیا، ڈی اے سی نے 21,772 کروڑ روپے کی دفاعی تجاویز کو منظوری دی

جیٹ طیاروں کے لئے ایک الیکٹرانک جنگی نظام کے ساتھ ساتھ ٹینکوں کی گاڑیوں اور…

3 hours ago