لوک سبھا میں آج سنبھل معاملے پر بحث کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سپریمو اور رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے کہا کہ سنبھل میں صدیوں کے آپسی بھائی چارے کو ختم کرنے کیلئے ایک منصوبہ بند فساد کیا گیا، سنبھل کی گنگا جمنی تہذیب کو خطرے میں ڈالنے کیلئے حکومت کا ایک منصوبہ بند قدم تھا۔وہاں مسجد کے سروے کے نام پر جس انداز میں پولیس انتظامیہ نے سازش کی ،اس کی وجہ سے پانچ معصوموں کی جان گئی ہے،اس لئے ان لوگوں کو برخاست کرکے ان پر قتل کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ سنبھل کے بھائی چارے کو گولی مارنے والی پولیس انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے تاکہ ہر جگہ کھدائی کی بات کرنے والے ہماری گنگا جمنی وراثت اور بھائی چارے کو بھی کھو دیں گے۔ اکھلیش نے کہا کہ وہاں ضمنی انتخاب پہلے 13 نومبر کو ہونے والا تھا لیکن اس کی تاریخ بدل دی گئی ، پھر جو عوام کے فیصلے کو پولیس انتظامیہ کی ملی بھگت سے پلٹ کر زبردستی اسمبلی سیٹوں پر قبضہ کرنے کے معاملے کا پردہ فاش نہ ہو ،اس کیلئے سنبھل کو بلی کا بکرا بنایا گیا اور پوری پلاننگ کے ساتھ وہاں کے بھائی چارے کو گولی ماری گئی۔
انہوں نے کہا کہ سنبھل ہم آہنگی کے لئے جانا جاتا تھا، 19 دسمبر کو عدالت میں صرف ایک فریق کو سننے کے بعد سروے کا حکم دے دیا گیا ،پھر حکم کے بعد، 2 گھنٹے کے اندر، ضلع مجسٹریٹ اور پولیس افسران سروے کرنے کے لئے سنبھل کی شاہی مسجد پہنچے۔پہلے دن مسجد کمیٹی اور مقامی مسلمانوں نے بھر پور حمایت کی اور پھر سروے مکمل ہوگیا،لیکن اس کے بعد دوبارہ صبح سویرے سروے کرانا پوری طرح سے منصوبہ بند سازش کا حصہ تھا۔
بھارت ایکسپریس
نیپال کے پہاڑی اور ترائی علاقوں میں مسلسل بارش کے بعد بہار کے میدانی علاقوں…
ایشین گیمز میں ایشا کا یہ تیسرا سلور میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے…
ضلع اسپتال کی اینٹی ریبیز ویکسین او پی ڈی کے انچارج ڈاکٹر موہت بنسل نے…
سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے محی الدین نگر میں ایک انتہائی نایاب…
ارون راج نے کہا کہ جب اسکیم کے آغاز کے لیے جگہ کا انتخاب کرنے…
سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…