قومی

Supreme Court on UP Nikay Chunav: او بی سی ریزرویشن پر سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر لگائی روک

UP Nikay Chunav OBC reservation: مقامی بلدیاتی انتخابات میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے ریزرویشن سے متعلق بحث کے درمیان بدھ کو سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے دوسرے فریق کو نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس پر سرپیم کورٹ نے تین ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔

یوپی کی یوگی حکومت  بلدیاتی انتخابات میں اوبی سی ریزرویشن کے معاملے پر الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ میں ایس ایل پی  (خصوصی اجازت سے متعلق عرضی) داخل کیا تھا۔

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنوبینچ نے اوبی سی ریزرویشن کو منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق، اوبی سی ریزرویشن دینے کے لئے ایک کمیشن بنایا جائے، تبھی او بی سی ریزرویشن دیا جائے، حکومت ٹرپل ٹسٹ کے فارمولہ کو اپنائے، اس میں وقت لگ سکتا ہے، ایسے میں اگر حکومت اور الیکشن کمیشن چاہے تو بغیر او بی سی ریزرویشن ہی فوراً الیکشن کرا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 اسرائیلی وزیر کا مسجد الاقصیٰ جانے کا کیا ہے مطلب؟ سعودی عرب سمیت مسلم ممالک کا سامنے آیا سخت ردعمل

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ کے فیصلے کے 24 گھنٹے کے اندر یوپی حکومت نے پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Indresh Kumar Raises Questions: سونیا گاندھی کے الزامات احمقانہ اور نامناسب… راہل اور اکھلیش کو بھی عقل و سمجھ عطا ہو: اندریش کمار

اندریش کمار نے سونیا گاندھی کی کتاب پر اٹھائے سوالات، راہل گاندھی پر بھی تنقید،…

28 minutes ago

PM Modi Meets Vice President: وزیر اعظم مودی نے نائب صدر جمہوریہ سے کی ملاقات، اہل وطن کو دی دیوالی کی مبارک باد

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دیوالی سے پہلے اہل وطن کو روشنی…

51 minutes ago

Amit Shah’s Meeting: امت شاہ نے وزارت داخلہ کے مختلف محکموں کے ساتھ میٹنگ کی، ریاست سے متعلق امور پر کیا تبادلہ خیال

امت شاہ کا یہ دورہ دیوالی اور گجراتی نئے سال کی تقریبات کے دوران ہو…

1 hour ago