قومی

Air India: ایئر انڈیا نے خاتون پر پیشاب کرنے والے مسافر پر 30 دن کی لگائی پابندی

Air India: ایئر انڈیا نے نیویارک سے دہلی کی پرواز میں سفر کر ہے ایک مسافر پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ مسافر پر یہ پابندی اس لئے لگائی گئی ہے کیوں کہ اس نےنشے کی حالت میں ایک خاتون مسافر پر پیشاب کرنے جیسا ناشائستہ اور غیر مہذب رویے اختیار کیا تھا۔ ایئر انڈیا کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا، “ایئر انڈیا اس واقعے کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے جہاں نیویارک-دہلی فلائٹ میں ایک مسافر نے ناقابل قبول اور غیر مہذب انداز میں برتاؤ کیا جس سے ساتھی مسافر کو انتہائی تکلیف ہوئی۔”

“پولیس کی شکایت پہلے ہی درج کی جا چکی ہے اور ایئر انڈیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ ریگولیٹری حکام کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔”

ایئر لائن نے کہا کہ اس نے معاملے کی اطلاع ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے کو مزید کارروائی کے لیے دی ہے۔

ترجمان نے کہا، “پہلے قدم کے طور پر، ایئر انڈیا نے مسافر پر 30 دنوں کے لیے پابندی لگا دی ہے، مزید کارروائی کے لیے ڈی جی سی اے کو معاملے کی اطلاع دی ہے۔”

یہ بھی پڑھیں- Air India: ایئر انڈیا کی فلائٹ میں نشے میں دھت شخص نے خاتون پر کیا پیشاب ، ڈی جی سی اے نے طلب کی رپورٹ

ایئر لائن کے عملے کی غلطیوں کا  لیا جائزہ

ایئر لائن نے کہا کہ اس نے ایئر لائن کے عملے کی غلطیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک داخلی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا، “ہم نے ایئر انڈیا کے عملے کی غلطیوں کی تحقیقات کے لیے ایک داخلی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے اور ان خامیوں کو دور کیا ہے جس کی وجہ سے صورتحال کے فوری ازالے میں تاخیر ہوئی۔

ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے، جو پچھلے سال نومبر میں ایئر انڈیا کی فلائٹ کی بزنس کلاس میں ایک خاتون ساتھی مسافر پر نشے میں دھت شخص کے پیشاب کرنے کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا تھا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون نے مبینہ طور پر ایئر انڈیا کے گروپ چیئرمین این چندرشیکرن کو خط لکھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

19 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

31 minutes ago