نایاب سنگھ سینی حکومت کے ریزرویشن فیصلے سے ناراض مایاوتی، بی ایس پی سپریمو نے کہی یہ بات؟
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے وقف بورڈ ترمیمی بل پر مرکزی اور یوپی حکومتوں کو نصیحت دی ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں کہا کہ مرکزی حکومت اور یوپی حکومت کا مسجد ، مدرسوں ،وقف وغیر ہ کے معاملوں میں زبردستی دخل اندازی اور مندر ومٹھ جیسے مذہبی معاملے میں مفاد پر مبنی سیاست غیر ضروری ہے۔ حکومت کو اپنا راشٹر دھرم نبھانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مندر، مسجد، ذات پات، مذہب اور فرقہ وارانہ جنون کی آڑ میں کانگریس اور بی جے پی وغیرہ نے بہت سیاست کی اور اس سے بہت زیادہ انتخابی فائدہ اٹھایا، لیکن اب ریزرویشن اور غربت، بے روزگاری، مہنگائی وغیرہ پر توجہ مرکوز کرکے حقیقی حب الوطنی ثابت کرنے کا وقت آگیا ہے۔
مرکزی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے وقف (ترمیمی) بل پر جس طرح سے شکوک و شبہات اور اعتراضات سامنے آئے ہیں اس کے پیش نظر اس بل کو ایوان کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس بھیجا جانا چاہئے۔ بہتر غور کے لیے اسے کمیٹی کو بھیجنا مناسب ہے۔ بہتر ہو گا کہ حکومت ایسے حساس معاملات پر جلد بازی سے کام نہ لے۔
وہیں دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور قنوج سے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے وقف ترمیمی بل پر پارلیمنٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران ان کی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ تنازعہ بھی ہوا۔ وقف ترمیمی بل پر اکھلیش نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر سیاست کے تحت کیا جا رہا ہے۔ آپ تمام اختیارات ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دے دیں تو آپ کو معلوم ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایک جگہ ایسا کارنامنہ انجام دیا ہے کہ کہ آنے والی نسلوں کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ بی جے پی اپنی شکست اور چند جنونی حامیوں کو مطمئن کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ میں غیر مسلموں کو شامل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔
اکھلیش نے لوک سبھا اسپیکر سے کہا کہ ہمیں آپ کے حقوق کے لیے لڑنا پڑے گا۔ اس پر وزیر داخلہ امت شاہ نے مداخلت کی۔ اکھلیش نے پھر کہا کہ انہوں نے بل کی مخالفت کی۔ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ بی جے پی کو حالیہ دنوں میں امید کے مطابق کامیابی نہیں ملی ہے، اسی لیے بل لا رہے ہیں۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ایوان کے ارکان ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ اسپیکر کےسیٹ پر کوئی تبصرہ نہ کریں۔
بھارت ایکسپریس۔
پولیس نے نوٹس میں کہا ہے کہ کناٹ پلیس میں بڑی تعداد میں دکانیں، شوروم،…
بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…
گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…
۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…
بدھ کو کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…