قومی

Waqf (Amendment) Bill 2024 Sent To JPC: لوک سبھا میں پھنس گیا وقف ترمیمی بل، حکومت نے جے پی سی کے پاس بھیجنے کی رکھی تجویز،اسپیکر نے جلد کمیٹی بنانے کا کیا اعلان

وقف بل آج پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔ پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے وقف ایکٹ 1995 میں ترمیم کے لیے وقف (ترمیمی) بل 2024 پیش کیا ۔ کانگریس اور ایس پی ممبران پارلیمنٹ نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے آئین کے خلاف قرار دیا ہے۔ ایس پی ایم پی محب اللہ نے کہا ہے کہ یہ ہمارے مذہب میں مداخلت ہے۔وہیں ایم آئی ایم چیف اسد الدین اویسی نے بھی اس کو مسلم مخالف اور مسلمانوں سے کھل کر دشمنی سے تشبیہ کیا ، بیشتر اپوزیشن پارٹیوں نے اس بل کو مسلم مخالف قرار دیا ۔

اپوزیشن کی جانب سے اس بل کو پاس کرنے کے بجائے  جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی یعنی جے پی سے کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا ،جس کو حکومت نے قبول کرلیا۔اس کے بعد مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے کہا کہ ہم تجویز کرتے ہیں کہ اسے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے۔ اس پر سپیکر نے کہا کہ ہاں میں جلد کمیٹی بناؤں گا۔ اس پر اسد الدین اویسی نے ڈیویژن  کا مطالبہ کیا۔ سپیکر نے سوال کیا کہ اس پر ڈیویژن کیسے بنتی ہے؟ اویسی نے کہا کہ ہم شروع سے ہی ڈیویژن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

حالانکہ وقف (ترمیمی) بل، 2024 پر بات کرتے ہوئے، اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا، “ارکان پارلیمنٹ کو کسی مذہب سے جوڑنا درست نہیں ہے۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ مختلف مذاہب کے لوگوں کو وقف بورڈ کا حصہ بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ  ہم  کہہ رہے ہیں کہ ایک رکن پارلیمنٹ کو (وقف بورڈ کا) ممبر ہونا چاہئے، اب اگر کوئی رکن پارلیمنٹ ہندو یا عیسائی ہے، تو کیا ہمیں  ان  کا اس کی بنیاد پر  مذہب تبدیل کردینا چاہیے؟

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

31 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

39 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

1 hour ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

4 hours ago