قومی

Maratha Reservation Bill: مراٹھا ریزرویشن بل مہاراشٹر اسمبلی سے منظور، منوج جارنگے نے کہا- سرکار بے وقوف نہ بنائے، او بی سی کوٹے سے دیں ریزرویشن

Maratha Reservation Bill: مہاراشٹر کی کابینہ نے منگل (20 فروری) کے روز مراٹھوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کی تجویز منظور کی۔ حکومت نے آج اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا ہے جس میں مراٹھا ریزرویشن بل پیش کیا گیا۔ بل پیش ہونے کے فوراً بعد منظور کر لیا گیا۔

مراٹھا ریزرویشن بل میں مراٹھا برادری کے لیے تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں 10 فیصد ریزرویشن بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ریاست میں پہلے ہی 52 فیصد ریزرویشن ہے۔ ایسے میں مراٹھوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کے بعد ریزرویشن کی حد 62 فیصد ہو جائے گی۔ معلومات کے مطابق کسی بھی ریاست میں ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ ایسے میں اس بل کو قانونی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل 2021 میں مراٹھا ریزرویشن منسوخ کر دیا گیا تھا اور اس وجہ سے ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے زیادہ ہو گئی تھی۔ دوسری جانب اسمبلی اجلاس کے دوران مراٹھا تحریک کے لیڈر منوج جارنگے پاٹل نے کہا کہ اگر ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے زیادہ ہوتی ہے، تو عدالت اسے منسوخ کر دے گی۔ ایسے میں ہمیں ایسے ریزرویشن کی ضرورت ہے جو OBC کوٹہ سے ہو اور 50 فیصد سے کم ہو۔

پسماندہ طبقات کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف

وہیں، منوج جارنگے نے کہا کہ حکومت ہمیں بے وقوف نہ بنائے۔ اگر مراٹھوں کو او بی سی کوٹہ کے تحت ریزرویشن نہیں ملتا تو ہم تحریک کو مزید تیز کریں گے۔ مراٹھوں کو ریزرویشن دینے کی پہل مہاراشٹر کے پسماندہ طبقات کمیشن کی سروے رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ کمیشن نے سروے پر مبنی رپورٹ 16 فروری کو مرکزی حکومت کو سونپی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چنڈی گڑھ میئر الیکشن میں دوبارہ ہوگی ووٹوں کی گنتی، سپریم کورٹ نے کہا- ویلیڈ مانے جائیں گے 8 ووٹ، بی جے پی کےلئے بڑا جھٹکا

واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق مراٹھا برادری سماجی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ہے۔ سروے کے مطابق ریاست میں خودکشی کرنے والے 94 فیصد کسانوں کا تعلق مراٹھا برادری سے تھا۔ سرکاری ملازمتوں میں مراٹھوں کی تعداد بھی کم ہے۔ سروے میں 2.5 کروڑ خاندانوں کو شامل کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

1 hour ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago