قومی

Lt Gen Upendra Dwivedi to be next Army chief: ملک کے نئے آرمی چیف ہوں گے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی،30 جون کو سنبھالیں گے چارج،جانئے ان کی خدمات

مرکزی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کو 30 جون کی دوپہر سے اگلے آرمی چیف کے طور پر مقرر کیا ہے۔ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے 30 جون کو عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ پرم وششٹ سیوا میڈل (PVSM) اور اتی وششٹ سیوا میڈل (AVSM) سے نوازے جاچکے لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے جموں و کشمیر میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیں ہیں ۔

حکومت نے 25 مئی کو انتخابات کے چھٹے مرحلے کے بعد 26 مئی کو آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کو ایک ماہ کی توسیع دی تھی۔ اس وجہ سے وہ 30 جون تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اس سے قبل وہ 31 مئی کو ریٹائر ہونے والے تھے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ یہ سروس توسیع آرمی رولز 1954 کے رول 16A (4) کے تحت دی گئی ہے۔یکم جولائی 1964 کو پیدا ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے 15 دسمبر 1984 کو انڈین آرمی کی انفنٹری (جموں و کشمیر رائفلز) میں کمیشن حاصل کیا۔ تقریباً 40 سال کی اپنی طویل اور ممتاز خدمات کے دوران انہوں نے مختلف کمانڈ، اسٹاف، ٹریننگ اور بیرون ملک تقرریوں میں خدمات انجام دیں۔ لیفٹیننٹ دویدی کی کمانڈ تقرریوں میں رجمنٹ کی کمانڈ (18 جموں و کشمیر رائفلز)، بریگیڈ (26 سیکٹر آسام رائفلز)، ڈی آئی جی، آسام رائفلز (ایسٹ) اور 9 کور شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر، وہ 2022 سے 2024 تک ڈائریکٹر جنرل انفنٹری اور جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ((HQ ناردرن کمانڈ سمیت اہم تقرریاں  حاصل کر چکے ہیں، اس سے پہلے وہ وائس چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر تعینات تھے۔سینک اسکول ریوا، نیشنل ڈیفنس کالج اور یو ایس آرمی وار کالج کے سابق طالب علم، لیفٹیننٹ دویدی نے ڈی ایس ایس سی ویلنگٹن اور آرمی وار کالج (مہو) میں بھی کورسز کیے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں USAWC، Carlisle، USA میں NDC کے مساوی کورس میں ‘ممتاز فیلو’ سے نوازا گیا تھا۔ان کے پاس دفاعی اور انتظامی علوم میں ایم فل اور اسٹریٹجک اسٹڈیز اور ملٹری سائنس میں دو ماسٹر ڈگریاں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Lal Bahadur Shastri Birth Anniversary: ہندوستان کا کسان اٹھ کھڑا ہوا! جانیے شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے سابق وزیر اعظم کے لیے کیا کہا؟

شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے…

37 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

2 hours ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20 سے باہر آتے ہی قاضی کی فین ہوئیں ایشا رِکھی، سابق شوہر بادشاہ سے تعلق پر بھی کی بات

سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…

2 hours ago