بین الاقوامی

Hunter Biden convicted of all 3 felonies in federal gun trial: الیکشن سے قبل بڑی مشکل میں پھنس گئے بائیڈن،بیٹے ہنٹر بائیڈن کو مل سکتی 25 سال جیل کی سزا

امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ولمنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کےلیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 برس قید ہو سکتی ہے، امریکا میں پہلی بار عہدے پر موجود امریکی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ہنٹربائیڈن کیخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کامقدمہ اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، استغاثہ نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے، غلط بیانی کے شواہدپیش کردیے۔ جیوری نے فیصلے کیلئے شواہد اور گواہوں کے بیانات پر غور شروع کردیا ہے۔امریکی میڈیاکا کہنا ہے کہ صدربائیڈن کی انتخابی مہم بیٹے کے مقدمے سے متاثر ہوسکتی ہے جبکہ ہنٹربائیڈن نے الزامات مسترد کردیے ہیں، مقدمے کو انتقامی کارروائی قراردیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی ہنٹربائیڈن نے غیرقانونی طور اسلحہ خریدا تھا، مقدمے میں درج 3 الزامات میں 25 برس قید سنائی جاسکتی ہے۔امریکا میں پہلی بار صدارت کے دوران بیٹے کے مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے، ہنٹربائیڈن کیخلاف ٹیکس فراڈ کیس کی سماعت 5 ستمبر کو ہوگی، دونوں کیسز کی سماعت کرنیوالے ججز کو ٹرمپ نے لگایا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

15 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago