قومی

Doda Terrorist Attack: ریاسی اور کٹھوعہ کے بعد اب ڈوڈہ میں دہشت گرد حملہ، آرمی بیس پر فائرنگ، 1 دہشت گرد ہلاک

Doda Terrorist Attack: جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے ایک اور حملہ کیا ہے۔ اس بار منگل (11 جون 2024) کو دہشت گردوں نے ڈوڈہ ضلع میں فوج کے عارضی آپریٹنگ بیس (TOB) پر حملہ کیا اور فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جب کہ دہشت گردوں کی گولیوں سے ایک شہری زخمی ہوا۔ حملے کے بعد چھترکلا، ڈوڈہ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شروع ہونے والے تصادم میں چھ سکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس حملے کے بارے میں جموں کے اے ڈی جی پی آنند جین نے کہا، “فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور ایک شہری زخمی ہوا، لیکن اب علاقہ خطرے سے باہر ہے۔ آپریشن ابھی جاری ہے اور سینئر افسران موقع پر ہیں۔” آپ کو بتاتے چلیں کہ ریاسی اور کٹھوعہ کے بعد جموں خطے میں پچھلے تین دنوں میں یہ تیسرا دہشت گردانہ حملہ ہے۔

دہشت گردوں کے مارے جانے کے بعد کیا گیا حملہ

ڈوڈہ ضلع میں یہ دہشت گردانہ حملہ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ایک مکان پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک دہشت گرد کے مارے جانے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔

دو مختلف علاقوں میں تصادم جاری

ذرائع کے مطابق منگل کی رات سے جموں ڈویژن کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان دو تصادم ہوئے ہیں۔ جموں کے سانبہ ضلع کے ہیرا نگر کے ساول علاقے میں منگل کی رات ایک انکاؤنٹر ہوا، جہاں سکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ یہاں فائرنگ میں سی آر پی ایف کا ایک جوان بھی زخمی ہوا۔ دوسرا انکاؤنٹر جموں کے ڈوڈہ ضلع کے چھترکلا علاقے میں جاری ہے۔ دہشت گردوں نے چھترکلا علاقے میں جموں و کشمیر پولیس اور فوج کے ایک عارضی اڈے پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد وہاں انکاؤنٹر شروع ہوا۔ جموں میں گزشتہ تین دنوں میں تین انکاؤنٹر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Lt Gen Upendra Dwivedi to be next Army chief: ملک کے نئے آرمی چیف ہوں گے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی،30 جون کو سنبھالیں گے چارج،جانئے ان کی خدمات

دو گھروں کو کھلوایا اور شروع کر دی فائرنگ

ذرائع کے مطابق پیر کی شام تقریباً 7:55 بجے جموں کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے کے سیدا گاؤں میں دو سے چار مسلح دہشت گردوں کو دیکھا گیا۔ دو دہشت گردوں نے سودا گاؤں میں ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اس گھر میں موجود خاتون سے پانی مانگا۔ جب خاتون نے پانی دینے سے انکار کیا تو دونوں دہشت گرد ایک شخص کے گھر کے گیٹ پر گئے جو اس خاتون کے ساتھ رہتا تھا۔ یہاں پہنچتے ہی انہوں نے دروازے پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس فائرنگ میں شخص کے بازو پر گولی لگی۔ دہشت گردوں نے وہاں سے موٹر سائیکل پر جا رہے جوڑے کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم وہ بال بال بچ گئے۔ دہشت گردوں نے 15 سے 20 راؤنڈ فائرنگ کی۔ فائرنگ کی آواز سن کر قریبی گاؤں والوں نے سکیورٹی فورسز کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز یہاں پہنچ گئیں۔ فی الحال علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago