قومی

Heatwave Alert: ملک بھر کی 8 ریاستوں میں 14 جون تک جاری رہے گی شدید گرمی کی لہر، فہرست میں دہلی یوپی، بہار سے لے کر ہریانہ تک شامل

Heatwave Alert: آئی ایم ڈی نے کہا کہ اگلے 5 دنوں کے دوران شمال مغربی اور مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں ہیٹ ویو کے حالات جاری رہنے کا امکان ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، آسام اور میگھالیہ کے کچھ مقامات پر اگلے 3 سے 4 دنوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ناگالینڈ، میزورم اور تریپورہ میں کچھ مقامات پر جمعرات (13 جون، 2024) کو شدید بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدھ (12 جون، 2024) کو کرناٹک، کیرلہ اور تلنگانہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون شمالی بحیرہ عرب میں کچھ مقامات، وسطی مہاراشٹر اور گجرات کے جنوبی حصوں میں کچھ مقامات پر پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون آئندہ دو دنوں میں تلنگانہ اور مہاراشٹر کے مزید اضلاع کو اپنے لپیٹ میں لے گا۔ محکمہ موسمیات نے اس سال ہندوستان میں مانسون کی اوسط سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ ملک کے زرعی شعبے کے لیے اچھی خبر ہے۔

دہلی میں اگلے 6 دنوں تک ہیٹ ویو الرٹ

قومی راجدھانی دہلی میں لوگوں کو ابھی گرمی سے مہلت نہیں ملے گی۔ یہاں گرمی کی لہر اگلے 6 روز تک جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے پیر تک یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو بھی دہلی میں گرم ہوا چلی۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.26 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 35.96 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہا۔ آج یعنی جمعرات (12 جون) کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.75 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 36.62 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Doda Terrorist Attack: ریاسی اور کٹھوعہ کے بعد اب ڈوڈہ میں دہشت گرد حملہ، آرمی بیس پر فائرنگ، 1 دہشت گرد ہلاک

گرمی کی لہر جمعرات سے مسلسل پانچ روز تک رہے گی۔ جس کی وجہ سے نہ صرف دن میں بلکہ صبح اور رات کے اوقات میں بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دارالحکومت میں گرمی کی لہر کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ کئی لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون 27 جون تک دہلی میں پہنچ سکتا ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں ہلکی پری مانسون بارش ہو سکتی ہے، جس سے لوگوں کو راحت مل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو شدید گرمی اور بارش سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Mumbai Terror Attack: اٹھارہ سال بعد بھی 26/11 کا سب سے بڑا سوال! کیا ہم نے صرف سکیورٹی بڑھائی یا نظام کی جوابدہی بھی طے کی؟

26/11 حملے کی 18ویں برسی پر صرف شہیدوں کو یاد کرنا کافی نہیں، بلکہ ان…

45 seconds ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

31 minutes ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

42 minutes ago

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

10 hours ago