-بھارت ایکسپریس
Delhi Liquor Scam: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) دہلی شراب پالیسی میں بدعنوانی اوربے ضابطی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں منگل کے روز سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا سے پوچھ گچھ کرسکتی ہے اوران کا بیان درج کرسکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے اس معاملے میں ایک اور گرفتاری کی ہے۔ اس نے حیدرآباد کے شراب تاجر ارون رام چندر پلئی کو حراست میں لیا ہے۔
ای ڈی کے افسران منی لانڈرنگ روک تھام قانون کے تحت منیش سسودیا کا بیان درج کرنے کے لئے دوپہر کو تہاڑ جیل پہنچیں گے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں منیش سسودیا کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا اور وہ ابھی عدالتی حراست میں ہیں۔
بزنس مین ارون پلئی کو لمبی پوچھ گچھ کے بعد پیر کی شام کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کا ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی مجرمانہ دفعات کے تحت حراست میں لیا گیا۔ ای ڈی کے ذریعہ اس معاملے میں یہ 11ویں گرفتاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پلئی کو ایک مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ای ڈی پوچھ گچھ کے لئے ان کی حراست دینے کی گزارش کرے گی۔
واضح رہے کہ سی بی آئی نے سال 22-2021 کی شراب پالیسی نافذ کرنے میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو تقریباً 8 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…