-بھارت ایکسپریس
Land For Job Scam: لینڈ فار جاب کیس میں آج سی بی آئی لالو پرساد یادو سے پوچھ گچھ کرے گی۔ 2004 سے 2009 کے درمیان کا یہ معاملہ ہے۔ اس وقت لالو پرساد یادو وزیر ریل تھے۔ اس دوران ریلوے میں نوکری کے بدلے زمین لینے کا الزام لالو پرساد یادو اور ان کی فیملی پرلگا ہے۔ نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، سی بی آئی کے افسرسابق وزیرریل لالو پرساد یادو سے پوچھ گچھ کرنے کے لئے دہلی میں ان کی بیٹی میسا بھارتی کے گھر پہنچ چکے ہیں۔
جانئے کیا ہے لینڈ فار جاب اسکیم؟
بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو پرالزام ہے کہ وزیر ریل رہتے ہوئے انہوں نے پٹنہ کے 12 لوگوں کو گروپ ڈی میں چپکے سے نوکری دی اوران سے اپنی فیملی کے لوگوں کے نام پٹنہ میں زمینیں لکھوا لیں۔ جانچ کے دوران سی بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ لالو پرساد یادو کی بیوی اور رابڑی دیوی، بیٹی میسا بھارتی اور ہیما یادو کے نام رجسٹری کرائی گئی اور زمین کی معمولی قیمت نقد میں ادا کی گئی۔
2021 میں سی بی آئی نے شروع کی جانچ
پورا معاملہ 2004 سے 2009 کے درمیان کا ہے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں 2021 میں ابتدائی جانچ شروع کی تھی۔ سی بی آئی کو جانچ میں کئی ثبوت ملے، جہاں امیدواروں کو مبینہ طور پر نوکری دی گئی، جب ان کی فیملی کے اراکین نے لالو پرساد یادو کے اہل خانہ کے اراکین کو اپنی زمین کی رجسٹری کی۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…