قومی

Umesh Pal Murder: سماجوادی پارٹی نے شیئر کی یوگی حکومت کے وزیر گوپال نندی اور عتیق احمد کی تصویر، میڈیا سیل کا سنسنی خیز انکشاف

Umesh Pal Murder Case: امیش پال قتل سانحہ کے بعد سے سماجوادی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان الزام تراشی اورجوابی الزام تراشی کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک طرف عتیق احمد کی بہن عائشہ نوری نے یوگی حکومت کے وزیر نند گوپال گپتا نندی پرسنگین الزام لگائے، وہیں دوسری طرف سماجوادی پارٹی نے نند گوپال گپتا نندی اورسابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد ایک ایسی تصویرشیئرکردی، جس سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے اپنے دعوے میں سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کی میڈیا سیل نےعتیق احمد کے ساتھ نند گوپال گپتا نندی کی تصویرشیئرکی ہے۔ اس تصویر میں دونوں ساتھ میں بیٹھے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ پہلی تصویرمیں دونوں ہنستے ہوئے اوردوسری تصویرمیں دونوں باتیں کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ یہ تصویرشیئرکرتے ہوئے سماجوادی پارٹی نے لکھا، ‘یوگی جی، قتل کی سازش آپ کے وزیر/بی جے پی لیڈران نے کی ہے۔ امیش پال کے ساتھ زمین کے کاروبار میں عتیق احمد اور آپ کا وزیر/بی جے پی لیڈر شراکت دار ہیں۔ ایک طرف بی جے پی لیڈران نے سازش کرکے امیش پال کو مروا دیا اور عتیق احمد سے لئے 5 کروڑ روپئے کھا گئے۔ آپ ایوان میں سماجوادی پارٹی پر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر معافی مانگئے۔’

 

یوگی کے وزیر کا جواب

اس سے پہلے الزامات پر جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا، ‘یہ بے بنیاد، بے جا اور لغو باتیں ہیں۔ میئر کے الیکشن  سے اسے جوڑنا نہ صرف فضول ہے، بلکہ حیران کن بھی ہے۔ ریاست کی یوگی حکومت مجرمین اور مافیاؤں کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ امیش پال قتل سانحہ میں بھی کارروائی پوری سختی کے ساتھ اسی سمت میں گامزن ہے’۔

جبکہ اس کے پہلے عتیق احمد کی بہن عائشہ نے پریس کانفرنس میں کہا، ‘پریاگ راج کی میئرابھیلاشا گپتا نندی نے امیش پال قتل سانحہ کی سازش کی، جس سے شائستہ پروین میئر کا الیکشن نہ لڑ سکیں۔’ عتیق احمد کی بہن عائشہ نوری نے پریاگ راج کی میئر ابھیلاشا پر امیش پال قتل سانحہ کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے وزیر کے خلاف عتیق احمد کا پانچ کروڑ روپئے قرض نہیں لوٹانے کا بھی الزام لگایا تھا، جس میں کہا کہ عتیق احمد نے شائستہ پروین سے کہا تھا کہ وہ نندی سے پانچ کروڑ روپئے واپس مانگے، جو انہوں نے عتیق احمد سے قرض لیا تھا۔

   -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

27 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

56 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago