-بھارت ایکسپریس
Conrad Sangma Swearing In Ceremony: کونراڈ سنگما نے میگھالیہ کے وزیراعلیٰ کے طور پر دوسری بار حلف لے لیا ہے۔ ان کی تقریب کے دوران وزیر اعظم مودی، وزیرداخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کے سینئر لیڈران موجود رہے۔ میگھالیہ اسمبلی الیکشن 2023 کے لئے 27 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ 2 مارچ کو تری پورہ اور ناگا لینڈ کے ساتھ ریاست کے انتخابی نتائج آئے، جس میں کونراڈ سنگما کی نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کو 26 سیٹوں پر جیت ملی تھی۔
دو نائب وزرائے اعلیٰ نے لیا حلف
راجدھانی شیلانگ میں ہوئے کونراڈ سنگما کی حلف برداری تقریب میں دو نائب وزرائے اعلیٰ نے بھی حلف لیا۔ پریسٹن ٹائنسانگ اور استریاؤبھالنگ نائب وزیراعلیٰ بنائے گئے ہیں۔ ابو طاہر مونڈال، کرمین شائلا، مارکواس این مارک اور رکم اے سنگما نے میگھالیہ حکومت میں وزیر عہدے کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی الیکجنڈر لالو ہیک، ڈاکٹر ایم امپارین لنگدوہ، پال لنگدوہ اور کامنگون یمبون، شکلیئر ورجری نے بھی وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔
45 اراکین اسمبلی کی حمایت
کونراڈ سنگما نے بی جے پی کے ساتھ مل کرحکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔ اس کے لئے انہوں نے 22 اراکین اسمبلی کے دستخط والا حمایتی خط گورنر کو سونپا تھا۔ بعد میں انہیں یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے 11 اور پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے 2 مزید اراکین اسمبلی کی حمایت بھی حاصل ہوگئی۔ اس طرح کونراڈ سنگما کے پاس 45 اراکین اسمبلی کی حمایت ہوگئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…