سیاست

Rahul Gandhi: بی جے پی کو ایسا لگتا کہ وہ ہمشہ اقتدار میں رہے گی،راہل گاندی نے پھر پی ایم مودی پر کسا طنز

Rahul Gandhi: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیر کو لندن میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لگتا ہے کہ وہ ہندوستان میں ہمیشہ اقتدارمیں رہے گی۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ یہ کہنا کہ کانگریس ختم ہوگئی، ایک مضحکہ خیز خیال ہے ۔ اپنے ہفتہ بھر کے  برطانیہ کے درورے کے اختتام پر پیر کی شام چتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک انٹرایکٹو سیشن سے خطاب کرتے ہوئے، راہل گاندھی نے کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کی سیاسی خامیوں کے بارے میں بات کی۔

راہل گاندھی نے کہا، ‘اگر آپ آزادی سے لے کر اب تک کے وقت کو دیکھیں تو کانگریس پارٹی زیادہ تر وقت اقتدار میں رہی ہے۔’ بی جے پی 10 سال اقتدار میں رہنے سے پہلے ہم 10 سال اقتدار میں تھے۔ بی جے پی کو یہ پسند ہے کہ وہ ہندوستان میں اقتدار میں ہے اور ہمیشہ اقتدار میں رہے گی، جب کہ ایسا نہیں ہے۔ 2014 میں بھارت میں بی جے پی کی قیادت میں حکومت آئی۔

راہل گاندھی کے اس غیر ملکی دورے کو لے کر بی جے پی نے گاندھی پر چین کی تعریف کرتے ہوئے غیر ملکی سرزمین پر ہندوستان کو بدنام کرنے کا الزام لگایا ہے۔مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پیر کو کانگریس لیڈر کو ان کے تبصرے پر نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے ساتھ جنگ ​​کریں، غداری نہ کریں۔

انوراگ ٹھاکر نے دہلی میں میڈیا سے کہا کہ راہل گاندھی کو ہندوستان کے ساتھ دھوکہ نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی سازش کے تحت  غیر ملکی  ‘زمین سے ہندوستان کو بدنام ’کرنے کا سہارا لیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Kamal Maula Mosque ASI Survey: مسجد کمال مولا میں اے ایس آئی سروے سے تنازعہ، کھدائی میں بڑی تعداد میں مورتیاں ملنے کا دعوی

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں متنازعہ کمال مولا مسجد-بھوج شالا پر اے ایس آئی کے…

1 hour ago

آسٹریا نے کردیا کمال، 2 اوور میں جیت کے لئےچاہئے تھے 61 رن، میدان میں کپتان عاقب اقبال نے مچادیا ’طوفان‘

آسٹریا کی ٹیم نے غیریقینی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنوں کا ہدف محض…

2 hours ago

راجیو کمار پھر بنے مغربی بنگال کے ڈی جی پی، لوک سبھا الیکشن کے دوران الیکشن کیشن نے دیا تھا ہٹانے کا حکم

راجیوکمارکو ایک بارپھرمغربی بنگال کا ڈی جی پی مقررکیا گیا ہے۔ لوک سبھا الیکشن سے…

2 hours ago

Amritpal Singh News: جیل میں بند ایم پی امرت پال سنگھ نے لوک سبھا اسپیکرکو لکھا خط، جانئے کیا کہا؟

امرت پال سنگھ نے 5 جولائی کو لوک سبھا رکن کے طور پرحلف لیا تھا۔…

3 hours ago