-بھارت ایکسپریس
بھگوان ہنومان جی کی تصویر کے سامنے خواتین باڈی بلڈروں نے دیا پوز، تصویر پر بھڑکی کانگریس
مدھیہ پردیش کے رتلام شہر میں منعقد ہونے والے 13 ویں جونیئر باڈی بلڈنگ مقابلے کو لےکر تنازع شروع ہوگیا ہے۔ بھگوان ہنومان جی کی تصویر نیشنل باڈی بلڈنگ چیمئین شپ کے اسٹیج پر رکھی گئی تھی۔ بھگوان ہنومان جی کی تصویر کے سامنے خاتون باڈی بلڈر ٹو پیس ریمپ واک اور ڈانس کررہی تھیں ۔ اس معاملے کو لے کر کانگریس لیڈروں نے اسے گھٹیا بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ثقافت کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ اس واقعہ پر ہندو تنظیموں نے بھی اعتراض کیا ہے۔ اس تقریب کا اہتمام رتلام کے میئر پرہلاد پٹیل کی زیر صدارت کمیٹی نے کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے پرعوام نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس باڈی بلڈنگ چیمئین شپ کے پوسٹر میں بی جے پی ایم ایل اے چیتنیا کشیپ کا نام لکھا ہوا ہے۔ بھگوان ہنومان جی کی تصویر کے سامنے خاتون باڈی بلڈرز نے ٹو پیش میں پوز دیا۔
اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی جس میں خاتون باڈی بلڈر کو ‘پوز’ دیتے ہوئے دکھایا گیا، جس کے بعد سابق میئر اور کانگریس لیڈر پارس سکلیچا نے پٹیل اور کشیپ پر ‘بے حیائی’ دکھانے کا الزام لگایا۔ ضلع یوتھ کانگریس کمیٹی کے صدر میانک جاٹ نے کہا کہ بھگوان ہنومان جی اس میں شامل افراد کو سزا دیں گے۔
ریاستی بی جے پی کے ترجمان ہتیش باجپائی نے پلٹ وار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کانگریس خواتین کو کھیلوں میں بہترین کارکردگی کرتے نہیں دیکھنا چاہتی، جب کہ کچھ پروگرام کے منتظمین نے کانگریس لیڈروں کے خلاف کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے پولیس کو ایک میمورنڈم پیش۔
اپنے ویڈیو بیان میں واجپائی نے الزام لگایا کہ ‘کانگریسی خواتین کو کشتی، جمناسٹک یا تیراکی میں حصہ لیتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے کیوں کہ یہ دیکھ کر ان کے اندر کا شیطان جاگ جاتا ہے ۔ وہ کھیل کے میدان میں خواتین کو گندی نظروں سے دیکھتے ہیں ۔کیا انہیں شرم نہیں آتی؟
-بھارت ایکسپریس
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…