علاقائی

Petrol Diesel Price Today: خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد بھی کئی شہروں میں سستا ہوا پٹرول ڈیزل

ہندوستان میں سرکاری تیل کمپنیاں ہر روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت جاری کرتی ہیں۔ یہ قیمتیں بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کی بنیاد پر طے کی جاتی ہیں۔ ایسے میں اگر آج کی بات کریں تو منگل 07 مارچ 2023 کو خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 0.01 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 80.47 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی وقت، برینٹ کروڈ آئل 0.41 فیصد اضافے کے ساتھ 86.18 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس اضافے کے بعد بھی آج ملک کے کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

تیل کمپنیوں نے آج کے لئے پٹرول وڈیزل کی قیمتیں جاری کردی ہیں ۔ ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
بھارت کے چار بڑے شہروں  میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں 

دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ تاہم ملک کے کچھ شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

ان شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟

  نوئیڈا میں پٹرول 31 پیسے سستا اور ڈیزل 28 پیسے سستا ہوکر 96.69  روپے اور 89.86 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

 جے پور میں پٹرول 23 پیسے سستا اور ڈیزل 21 پیسے سستا ہوکر 108.08 روپے اور 93.36 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

 لکھنؤ میں بھی آج پٹرول 11 پیسے سستا اور ڈیزل 10 پیسے سستا ہوکر 96.36 روپے اور 89.56 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

 دوسری طرف گروگرام کی بات کریں تو پٹرول 21 پیسے اور ڈیزل 20 پیسے مہنگا ہو کر 97.10 روپے اور 89.96 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔–

 –بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

45 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago