سوشل میڈیا کے رجحانات

Women’s Premier League: ممبئی انڈینس نے رائل چیلنجزس بنگلور کو 9وکٹ سے شکست دی

ویمنز پریمیئر لیگ 2023 کا چوتھا میچ ممبئی انڈینس (ایم آئی) اور رائل چیلنجزس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان ممبئی کے بیبراؤن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں آر سی بی کی کپتان اسمرتی مندھانا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے رائل چیلنجزس  بنگلور (آر سی بی) کی ٹیم نے 18.4 اوور میں 155 رنز بنائے اور ممبئی کو جیت کے لیے 156 رنز کا ہدف دیا۔

ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجزس بنگلور(آر سی بی) کے درمیان بیبراؤن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی نے بنگلور کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں ممبئی انڈینس نے بنگلور سے 156 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 14.2 اوور میں ایک وکٹ پر 159 رنز بناکر  میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ ۔ ممبئی کی طرف سے ہیلی میتھیوز نے 38 گیندوں میں 77 رنز کی دھماکہ خیز پاری کھیلی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیٹ سیور برنٹ نے 29 گیند میں 55 رنز بنائے۔ بنگلور کی طرف سے پریتی بوس
صرف 1 وکٹ حاصل کر سکیں۔
ممبئی کے بلے باز ہیلی میتھیوز اور برنٹ کی طوفانی اننگز کے سامنے آر سی بی کے گیند باز بالکل بے بس نظر آئے۔ ہیلی نے ناقابل شکست 77 رنز بنائے جب کہ برنٹ نے ناقابل شکست 55 رنز بنائے اور دونوں نے 114 رنز کی شاندار پاری کھیلی ۔

اس لیگ میں ممبئی کی ٹیم کی یہ لگاتار دوسری جیت تھی جبکہ آر سی بی کو لگاتار دوسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ دو میچوں میں لگاتار دو جیت کے ساتھ ممبئی کی ٹیم کے 4 پوائنٹس ہیں اور یہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر بدستور سرفہرست ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Katerina Siniakova wins the Japan Open: کیٹرینا سنیاکووا نے جاپان اوپن کا خطاب جیتا، فائنل میں ایشلین کروگر کو ہرایا

چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سنیاکووا نے فائنل میں امریکہ کی ایشلین کروگر کو…

21 minutes ago

Phased Shift Of Flights To Navi Mumbai Airport: ایئر انڈیا گروپ اور اڈانی ایئرپورٹس کا بڑا فیصلہ، نوی ممبئی ایئرپورٹ پر مرحلہ وار منتقل ہوں گی پروازیں

اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے ایئر انڈیا گروپ کے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔…

59 minutes ago

Swami Kailashanand Giri Navratri Sadhana: حیرت انگیز تپسیا…! 111 ڈگری درجہ حرارت میں بھی سوامی کیلاش آنند گری کی سادھنا جاری

ہریدوار میں آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی کیلاش آنند گری مہاراج کی ساون کے بعد اب نوراتری…

1 hour ago

Important announcement by IndiGo and Adani Airports: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی توسیع کا منصوبہ، فروری 2027 سے شروع ہوگا نیا مرحلہ

انڈیگو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ 12 بین الاقوامی پروازیں نوی…

1 hour ago